مائونٹ مانگوئی۔کرک اگین رپورٹ۔کیوی فیلڈر نے امام الحق کو گیند دے ماری،شدید زخمی،گاڑی پر میدان سے باہر،اگلی اپ ڈیٹ،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کے اوپنر امام الحق نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں چھ گیند کھیلنے کے بعد 0 رنز پر ریٹائرڈ ہرٹ ہو گئے۔ ان کا ریٹائرڈ ہونا بھی عجیب و غریب تھا ۔عبداللہ شفیق نے شاٹ کھیلی اور سنگل کے لیے دوڑے۔ نان سٹرائیکر اینڈ تھرو ایسا تھا کہ سیدھا امام الحق کے ہیلمٹ کو چیرتا ہوا ان کے منہ پہ جا کر لگا۔
امام الحق جبڑے پر بال لگنے سے زخمی.امام الحق کنکشن ٹیسٹ پاس نہیں کر سکے.امام الحق کی جگہ عثمان خان بیٹنگ کرینگے.امام الحق کو گراؤنڈ میں موجود ایمرجنسی سینٹر میں طبی سہولت دی جا رہی ہے.
امام الحق رن مکمل کرتے ہوئے تکلیف کی حالت میں تھے۔ پہلے انہوں نے بیٹ پھینکا ۔پھر ہیلمٹ اتار کے زمین پہ پھینکا اور گر گئے ۔فوری طور پرفزیوتھراپسٹ کو بلایا گیا اور پاکستان کے دیگر کھلاڑی بھی وہاں داخل ہوئے۔ کافی دیر علاج معالجے کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ ان کے جبڑے پت بال لگی ہے اور شدید درد ہے۔ چلنا بھی محال تھا تو کافی دیر کھیل رکا رہا ۔اس کے بعد پانی پلانے والی گاڑی یا کور اٹھانے والی گاڑی کو بلایا گیا ۔اس پر امام الحق بیٹھ کر میدان سے باہر گئے اور ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے ۔اس سے محسوس ہوا کہ امام الحق کے لیے چلنا بھی مشکل ہو گیا تھا۔ انہیں چکر آرہے تھے یا جو بھی انہیں مشکلات تھیں تو امام الحق کے ریٹائرڈ ہونے کے بعد بابرعظم کھیلنے اگئے ہیں ۔ جب یہ واقعہ ہوا تو اس کا مجموعی سکور پانچ تھا اور یوں پاکستان کی ٹیم مشکلات کا شکار ہے ۔اسے 42 اوورز کے میچ میں 265 رنز کے ہدف کا سامنا ہے۔ نیوزی لینڈ نے پہلے کھیل کر آٹھ وکٹ پر 264 رنز بنائے ہیں۔
امام الحق کو ہسپتال بھیجا جارہا ہے۔