کرائسٹ چرچ،کرک اگین رپورٹ
نیوزی لینڈ کے3 ملکی ٹی 20 کپ میں اس وقت ڈرامہ ہوا،جب بنگلہ دیشی اننگ میں کل ملا کر 4 فیلڈرز نے کیچ پکڑنے سے انکار کردیا۔نتیجہ میں کیچان کے درمیان گرا اوربائولر ٹم سائوتھی تو حیرانگی سے سب کی شکلیں دیکھتے رہ گئے۔یہ پاکستان کے تو الٹ ہوا ہے جو بنا کاشن دیئے کیچ پکڑنے کے لئے ایک دوسرے سے ٹکراجاتے ہیں۔
ٹرینٹ بولٹ کی بال پر نجم الحسین کے بیٹ کے کنارے کو لگ کر بال ان کے سامنے ہی اوپر چلی گئی۔وکٹ کیپر آگے کی جانب بڑھے۔3 اطراف سے کیوی فیلڈر بھی کیچ کے لئے آگے بڑھے۔صورتحال کچھ یوں تھی کہ سامنے بائولر،بیک سائیڈ پر وکٹ کیپر اور دائیں جان سے 2 سے 2 فیلڈرز،یہ کل ملا کر 4 سے 5 فیلڈرز بنے،شاٹ بہت اونچی تھی،بڑے آرام سے نیچے کی جانب آئی اور گیند ان فیلڈرز کے قریب ہی گر گئی کیونکہ کسی نے بھی کیچ پکڑنے کی سرے سے کوشش ہی نہیں کی۔پھر کیا تھا۔شرمندگی تھی۔غیر سنجیدگی تھی۔کرکٹ کا بہتر رویہ نہ تھا۔ہر ایک دوسرے کے چکر میں ہی رہا۔بائولر ٹرینٹ بولٹ شدید ناراض دکھائی دیئے۔
بنگلہ دیش نے 209 رنزکے تعاقب میں چھٹے اوور میں 2 وکٹ پر 47 اسکور کرلیئے تھے۔
نیوزی لینڈ نے رواں ٹرائی نیشن میں ڈبل سنچری بنادی۔نیوزی لینڈ نے رواں ایونٹ کا بڑا مجموعہ اسکور کردیا۔مہمان ٹیم نےجب ٹاس جیت کر کیویز کو پہلے کھلایا تو ان کا خیال یہ تھا کہ ٹاس جیتو،میچ جیتو مشن یہاں بھی چل جائے گا،شاید چل بھی جائے کہ کوئی ٹائیگر چل جائے۔
شاہین شاہ آفریدی کے بارے میں حتمی اچھی نیوز آگئی،کرک اگین خبر کی تصدیق
کیویز نے شروع سے ہی جارحانہ آغاز کیا۔رہی سہی کسر گلین فلپس نے24 بالز پر 60 رنزکے ساتھ پوری کردی،انہوں نے 5 چھکے بھی لگائے۔فن ایلن نے 32 کی اننگ کھیلی۔ڈیوون کونوے نے 64 کئے۔
کین ولیمسن نہیں کھیلی۔ٹم سائوتھی نے واپسی کی۔ٹیم میں مستقل بائولرزکی واپسی ہوئی ہے۔محمد صفی الدین اور عبادت حسین نے 2،2 وکٹیں لیں۔