کیوی پیسر ٹم سائوتھی نے چیمپئنز ٹرافی،پی ایس ایل کیلئے پاکستان پر بڑا بیان جاری کردیا
کرک اگین رپورٹ
کیوی پیسر ٹم سائوتھی نے چیمپئنز ٹرافی،پی ایس ایل کیلئے پاکستان پر بڑا بیان جاری کردیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ نیوزی لینڈ کے تجربہ کار فاسٹ بائولر ٹم سائوتھی نے چیمپئنز ٹرافی اور پی ایس یل کیلئے دنیا کو کچھ بتانے کی کوشش کی ہے اور پرجوش کیا ہے کہ پاکستان جانا ،کھیلنا اور وہاں کے کھانوں کو انجوائے کرنا ایک یادگار واقعہ ہوا کرتا ہے۔
کیوی پیسر نے یہ عزم ظاہر کیا ہے کہ وہ اگلے پی ایس ایل میں پاکستان میں کھیلنا پسند کریں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ میں اس لیگ کو فالو کرتا ہوں۔فاسٹ بائولرز کیلئے کمال ملک ہے۔ٹم سائوتھی نے کہا ہے کہ دو سال قبل پاکستان کے دورے پر ٹیم کے ساتھ تھا۔مہمان نوازی کمال تھی،کھانے شاندار تھے۔
ٹم سائوتھی نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ حیرت انگیز ٹورنامنٹ ہے۔میں اسے پسند کرتا ہوں اور مستقبل میں کھیلنا پسند کروں گا۔
ٹم سائوتھی نے ایک اعتبار سے چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد اور اس کیلئے پاکستان کرکٹ کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔