نیپئر،کرک اگین رپورٹ
Image by Reuters
نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن ڈاکٹر کی ایک اپائٹمنٹ پر تیسرے ٹی 20 میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔یہی نہیں انہوں نے شہر بھی چھوڑدیا ہے۔کیوی بورڈ نے ان کی عدم موجودگی میں نئے کپتان کا اعلان کردیا ہے۔بھارت کی خلاف آخری ٹی 20 کل کھیلاجائے گا،نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق ملاقات کا اہتمام پہلے سے تھا۔
شاہین آفریدی کے لئے رمیز راجہ کا منفرد انداز میں اظہار
بھارت اور نیوزی لینڈ تیسرا ٹی 20 کل کھیلیں گے۔بھارتی ٹیم کو سیریز میں 0-1 کی سبقت ہے ۔پہلا میچ بارش کی نذر ہوا تھا۔کیوی کپتان کین ولیمسن کل کے میچز کے لئے دستیاب نہیں۔وجہ اس کی یہ ہے کہ ڈاکٹر سے ایک روٹین چیک اپ کی کال آگئی ہے۔کیوی کپتان اس کے لئے شہر چھوڑگئے ہیں۔اب وہ جمعہ کو بھارت کے خلاف آک لینڈ میں ون ڈے سیریز میں ہونگے۔
ادھر کیوی بورڈ نے کین ولیمسن کی جگہ مارک چپمان کو طلب کیا ہے لیکن کپتانی ٹم سائوتھی کو دی ہے۔سائوتھی قیادت کریں گے۔