| | | | |

نائٹ رائیڈرز کی سنسنی خیز جیت،سٹارک منہ چھپاتے،شاہ رخ خان سگریٹ پر سگریٹ پیتے پائے گئے

کولکتہ،کرک اگین رپورٹ

نائٹ رائیڈرز کی سنسنی خیز جیت،سٹارک منہ چھپاتے،شاہ رخ خان سگریٹ پر سگریٹ پیتے پائے گئے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ملین ڈالرز کا بائولر مچل سٹارک ناکام۔ٹیم کامیاب،۔پیٹ کمنز بائولنگ میں بہتر ،ٹیم ہارگئی۔آئی پی ایل 2024 کے ایک میچ میں ہنرک کلاسین نے شاہ رخ خان کی ٹیم کولکتہ نائیٹ رائیڈرز کی ایسی دھلائی کی کہ مچل سٹارک جیسے مہنگے پیسر منہ چھپانے اورشاہ رخ خان سگریٹ پر سگریٹ پیتے پائے گئے لیکن آخری اوور میں ایسا ڈرامہ ہوا کہ مچل سٹارک کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز جیت گئی اور پیٹ کمنز کی کپتانی کا پہلا ٹی20 میچ ناکامی کی علامت بن گیا۔

ایڈن گارڈن کولکتہ میں  نائٹ رائیڈرز نے7 وکٹ پر 208 رنزبنائے۔فل سالٹ نے 54 رنزبنائے لیکن جو لاٹھی چارج آندرے رسل نے کیا،وہ کمال تھا،انہوں نے صرف 25 بالز پر 64 رنز لوٹ لئے۔7 چھکے اور 3چوکے تھے۔پیٹکمنز نے 4 اوور میں 32 رنز دے کر واحد وکٹ لی۔

سن رائزرز حیدر آباد جو کہ پیٹ کمنز کی قیادت میں کھیل رہی تھی۔19 اوورز تک بیس سےزائد کی اوسط سے فتح کےقریب تھی۔مچل سٹارک کو ایک اوور میں 26 رنزپڑے۔4 اوورز میں 53 رنز کی مارکھاگئے،کوئی وکٹ نہ ملی۔ہنرک کلاسین اننگ سے ایک بال قبل 29 بالز پر63 رنزکی دھواں  دھار اننگ کھیل کر گئے،8 چھکے لگائے،کمنز آئے آخری بال پر درکار 5 رنز نہ بناسکے اور سن رائزرز حیدرآباد 4 رنز سے جیت گئی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *