ملتان۔کرک اگین رپورٹ۔ملتان ٹیسٹ میں فتح،بابر اعظم،شاہین،حسن اور شاداب کا رد عمل جانیں۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی انگلینڈ کے خلاف شاندار ٹیسٹ فتح کے بعد پاکستانی ٹیم سے ڈراپ کھلاڑیوں سابق کپتان بابر اعظم، فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی، آل راؤنڈر شاداب خان اور حسن علی کا مبارکباد کا پیغام آیا ہے۔
شاداب خان نے کہا ہے کیا ہی شاندار فتح ہے۔ کیا ہی پاکستان نے خوبصورت طریقے سے ہوم ایڈوانٹیج لیا ہے۔ پاکستان کی اس جیت پر تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد۔
اہم ترین پیغام آل راؤنڈر حسن علی کا ایا ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کی فتح میں اہم کردار ساجد خان اور نعمان علی کا ہے ،جنہوں نے دوسری اننگز میں انگلینڈ کی تمام 20 وکٹیں اڑا دیں ۔ پاکستان کو فتح دلوا دی ۔پاکستان کے تمام کھلاڑیوں کی اس فتح میں کوششیں اور محنت کا عمل دخل جاری ہے ۔میں اس جیت پر تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔ یہاں یہ بات بتانے والی ہے کہ پاکستان نے 44 ماہ کے بعد ہوم گراؤنڈ میں کوئی ٹیسٹ میچ جیتا ہے۔ آخری بار فروری 2021 کے شروع میں ٹیسٹ میچ جنوبی افریقہ کے خلاف جیتا تو اس میں حسن علی نے ہی 10 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
ملتان ٹیسٹ کی جیت،کیا کیا ریکارڈ بنے،بین سٹوکس نے معافی کیوں مانگی
سب سے جاندار اور بیلنس تبصرہ پاکستان کے فاسٹ بولر جو کہ ٹیم سے ڈراپ کیے گئے شاہین آفریدی کا ہے۔ وہ کہتے ہیں، پاکستان کی ٹیم کی فتح شاندار ہے۔پاکستان کی جیت میں نعمان علی اور ساجد خان کا بھرپور کردار ہے۔ ڈیبیو کرنے والے کامران غلام کی سنچری بھلائے نہیں بھولی جا سکتی۔ اسی طرح سلمان علی آغا کی پورے میچ میں شاندار اور جاندار کوشش پاکستان کی جیت کا حاصل حصول ہے ۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ پاکستان کی ٹیم اپنے مشن کو جاری رکھے گی اور جیتتی رہے گی۔ پاکستان کی ٹیم سے ڈراپ ہونے والی سب سے بڑی شخصیت بابرعظم نے کہا ہے ویل ڈن پاکستان ٹیم۔ امید ہے کہ جیت کا یہ سفر جاری رہے گا۔
ملتان،ریکارڈ 823 سے پھر 144 تک کا زوال،بارمی آرمی فن پچ دیکھنے پہنچ گئے