| | | | | | | | |

غلطیاں جاری،دورہ آئرلینڈوانگلینڈ،پاکستان اسکواڈ کا اعلان کب ہونے والا،جانیئے

لاہور،کرک اگین رپورٹ

دورہ آئرلینڈوانگلینڈ،پاکستان اسکواڈ کا اعلان کب ہونے والا،جانیئے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ کیلئے پاکستان ٹی 20 اسکواڈ کا اعلان آج یکم مئی کو ہوگا،امکان ہے کہ یہی کھلاڑی ٹی20 ورلڈکپ کے اسکواڈ کے ممبرز ہونگے۔

ویسے ایک بات ہے کہ دنیائے کرکٹ کی بڑی ٹیموں نے آئی سی سی تاریخ کے مطابق یکم مئی تک ٹیموں کا اعلان کرنا شروع کیا اور قریب مکمل ہونے والی ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی اپنا اسکواڈ آئی سی سی کو بھیج دیا ہے لیکن اسے اوپن نہیں کیا۔ایسا ہی گزشتہ سال آئی سی سی ورلڈکپ کے موقع پر کیا گیا تھا۔یہ نشانی ہے کمزوری کی،نشانی ہے کم علمی کی،نشانی ہے کم تیاری کی اور نشانی ہے خوف کی۔کھلاڑی بھی پھر ایسے ہی پرابلم میں ہوتے ہیں۔

پاکستان کرکٹ کے معاملات ایسےہی ہیں۔نتیجہ میں حالات بھی ویسے ہی رہنے ہیں۔پل پل چیئرمین اور کپتان تک بدل لئے لیکن عادت نہیں بدلی۔بیماری پرانی ہے بلکہ جیسے عادت سی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *