| | | | |

کوہلی کی فلائنگ کس،آئوٹ پر حالت خراب،گاواسکر بھی برس پڑے،آر سی بی کامیاب

بنگلورو،کرک اگین رپورٹ

کوہلی کی فلائنگ کس،آئوٹ پر حالت خراب،گاواسکر بھی برس پڑے،آر سی بی کامیاب۔ویرات کوہلی کی خوشی اور رن آئوٹ کے بعد کس اسٹائل وائرل ضرور ہوا ہے لیکن پھر کیا تھا،ایک لوسکورنگ میچ میں اچھے آغاز کے باوجود وہ 27 بالز پر 42رنز بناسکے۔وکٹ گرنے پر مایوسی دیدنی تھی۔فاف ڈوپلیسی نے23 بالز پر 64 رنز کی اننگ کھیلی۔رائل چیلنجرز بنگلورو نے 148 رنز کاہدف 14 ویں اوور میں 6 وکٹ  پر مکمل کیا۔4 وکٹ کی جیت نام کی۔

اس سے قبل گجرات ٹائٹنز ٹیم 3 بالز قبل 147 رنزپر آئوٹ ہوئی۔محمد شاہ رخ خان نے37 رنزبنائے لیکن وہ ویرات کوہلی کے براہ راست تھرو پر رن آئوٹ ہوئے،یہ لمحہ وائرل ہوا۔کوہلی نے فلائنگ کس کی۔

ادھر بھارتی میڈیا میں ویرات کو ہلی کے سٹرائیک ریٹ پر سابق کپتان سنیل گاواسکر  نے نشریاتی ادارے سٹار سپورٹس پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ ایک ایشو پر 6 بار ویڈیو چلا کر کس بحث میں لگے رہتے ہیں۔انہوں نے کوہلی کو بھی آڑے ہاتھوں لیا،جو کہتے ہیں کہ انہیں تنقید نگاروں کی کوئی پرواہ نہیں۔گاوسکر نے پوچھا ہے کہ اگر پروا نہیں تو جواب کیوں دیتے ہو۔

آرسی بی کے 8 پوائنٹس ہیں،بدستور پلے آف ریس میں شامل ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *