اندور،کرک اگین رپورٹ
کوہلی کا اصرار،احمقانہ ریویو ،لبوشین کی تکرار،بال انسپیکشن،متعدد ڈرامے۔بھارتی کھلاڑیوں نے ویرات کوہلی کے اصرار پر ایسا ریویو لیا کہ بیٹر مارنس لبوشین مسکراپڑے۔اندور ٹیسٹ کے تیسرے روز آسٹریلیا صرف 76 رنزکے ہدف کے تعاقب میں مشکلات میں تھا۔
صفر پر پہلے عثمان خواجہ ٓٓئوٹ ہوئے۔آسٹریلیا پہلے 10 اوورز میں 1 وکٹ پر صرف 13 اسکور کرسکا،اس دوران متعدد ڈرامے ہوئے۔ویرات کوہلیکےا صرار پر روہت شرما نے بے وقوفانہ ریویو لیا۔مارنس لبوشین کے خلاف یہ کیچ کی اہیل تھی۔ریویو میں دیکھاجاسکتا تھا کہ بال بیٹ سے آدھا فٹ دور تھی اور پیڈ سے لگ کر فضا میں کھڑی ہوئی تھی۔ریویو پر لبوشین مسکرا پڑے۔ڈرامہ ختم نہیں ہوا۔۔
پی ایس ایل 8میں آج کا میچ کس کے لئے ڈو آر ڈائی
اس کے بعد لبوشین کے ساتھ بھارتی کرکٹرز کی ہلکی پھلکی چھیئڑچھاڑ ہوئی۔لبوشین چڑ پڑے۔امپائرکو مداخلت کرنی پڑی۔لبوشین نہایت غصہ میں تھے۔
ایک بائونڈری لگنے پر بال کی خرابی کا شبہ ظاہر ہوا۔امپائر نے بال چیک کی۔آسٹریلیا 76 رنزکے تعاقب میں 1 وکٹ پر 31 اسکور کرچکا تھا۔