ممبئی،کرک اگین رپورٹ۔ہندوستانی کرکٹ کی ایک بااثر شخصیت کوہلی کے ساتھ بات چیت کرتی رہی،منانے میں ناکام۔دورہ انگلینڈ سے عین قبل ویرات کوہلی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے۔کرک اگین نے معلوم کیا ہے کہ یہ سب بھارتی کرکٹ بورڈ کے ایک فیصلے کے رد عمل میں ہے۔
بھارتی مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ سے فوری طور پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ 36 سالہ کھلاڑی نے 123 ٹیسٹ میں 46.85 کی اوسط سے 9230 رنز بنائے جس میں 30 سنچریاں شامل ہیں،انہوں نے آج ایک انسٹاگرام پوسٹ میںلکھا ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی بار بیگی بلیو پہنتے ہوئے 14 سال ہوچکے ہیں۔ سچ میں، میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ یہ فارمیٹ مجھے کس سفر پر لے جائے گا۔ اس نے مجھے آزمایا، مجھے شکل دی، اور مجھے سبق سکھایا کہ میں زندگی بھر لے جاؤں گا۔
کوہلی کا ٹیسٹ کرکٹ سے کنارہ کشی کا فیصلہ روہت شرما اور روی چندرن اشون کی ریٹائرمنٹ کے قریب آتا ہے، جس سے ایک مکمل تبدیلی کا اشارہ ملتا ہے جو 2012 میں راہول ڈریوڈ، وی وی ایس لکشمن اور بعد میں سچن ٹنڈولکر اور وریندر سہواگ کے باہر ہونے کے بعد سے ہندوستانی کرکٹ نے نہیں دیکھا۔
بھارتی بورڈ نے روہت شرما کو کہا تھا کہ آپ کا ٹیسٹ کیریئر اوور ہوگیا،ریٹائر ہوجائیں۔روہت شرما نے چند روز قبل اس کا اعلان کیا لیکن لگتا ہے کہ کوہلی کو یہ پسند نہیں آیا کہ پلیئر کو موقع نہیں ملتا کہ وہ خود فیصلہ کرے،انہوں نے پھر خود اپنا فیصلہ سنادیا۔