| | | | | | |

لاہور قلندرز کی بڑی دھمال،اسلام آباد 110 رنزسے ناکام،ٹیبل پرسلطانز کی شہنشاہیت چھین لی،فخرکا دل ٹوٹا

لاہور،کرک اگین رپورٹ

لاہور قلندرز کی بڑی دھمال،اسلام آباد 110 رنزسے ناکام،ٹیبل پرسلطانز کی شہنشاہیت چھین لی،فخرکا دل ٹوٹا۔فخر زمان بولڈ ہوئے یا بولڈ کے بعد وکٹ سمیت بولڈ ہوئے۔
کرن نے ان کو ایسے بولڈ کیا،کہ ان کی وکٹ اڑگئی۔وکٹ ٹوٹ گئی اور ان کے ایک اور جارحانہ اننگ کھیلنے کے سپنے بھی توڑدیئے۔ادھر لاہور قلندرزنے پورے لاہور کے دل جیت لئے ،سلطانز کے توڑدیئے۔ون سائیڈڈ گیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو چاروں خانے چت کردیا۔

لاہور قلندرز نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے پی ایس ایل 8  کے 16 ویں،ان ٹیموں کے 5 ویں میچ میں 110 رنزکے بھاری مارجن سے  چوتھی جیت نام کرکے نہ صرف پوائنٹس ٹیبل پر گرما گرم پیش قدمی کی ،ساتھ میں گزشتہ کئی روز سے پہلی پوزیشن پر موجود ملتان سلطانز کو بھی نیچے دھکیل دیا ہے۔

ایک بار پھر ٹاس شاہین آفریدی جیتے،پہلے کی طرح پہلے بیٹنگ کا اعلان کیا۔58 رنزکےاچھے آغاز کے باوجود بھی  تھوڑی مزاحمت ہوئی ۔یونائیٹڈ نے 2 وکٹیں لیں لیکن قلندرزکے دل بھاری تھے۔20 اوورز میں 7 وکٹ پر 200 اسکور کرگئے۔عبداللہ شفیق نے 45 اور فخرزمان نے 36 رنزبنائے۔ٹم کرن نے 34 رنزدے کر3 وکٹیں لیں۔

پی ایس ایل 8،آج کا میچ سلطانز کی سلطنت اڑاسکتا،کون کس کے مقابل

جواب میں شاداب الیون اسلام آباد یونائیٹڈ ٹیم41 رنزکے اچھے آغاز کے باوجود تاش کے پتوں کی طرح بکھر گئی اور پوری ٹیم صرف 14 اوورز میں 90 رنزبناکر ڈھیر ہوگئی۔رحمان اللہ گرباز نے 23 رنزبنائے۔ڈیوڈ ویزا نے 17 رنز دے کر 3 اور راشد خان نے صرف 8 رنزدے کر 2 وکٹیں لیں۔

اس فتح کے ساتھ قلندرز8 پوائنٹس، 0.954 نیٹ رن ریٹ کے ساتھ پہلے،سلطانز 8 پوائنٹس 0.844 نیٹ رن ریٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *