| | | | | | |

لاہور قلندرزکو مسلسل چوتھی شکست،کراچی کنگز کی سنسنی خیز جیت

لاہور۔کرک اگین رپورٹ

لاہور قلندرزکو مسلسل چوتھی شکست،کراچی کنگز کی سنسنی خیز جیت۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ کراچی کنگز کی پی ایس ایل 9 میں دوسری جیت۔لاہور قلندرز کو چوتھی شکست۔دفاعی چیمپئن ٹیم شاہین آفریدی کی کپتانی مین ٹائٹل سے دور جانے لگی ہے۔ٹیم کچھ نہ کرسکی۔کنگز نے  آخری بال پر ہدف 8 وکٹ پر حاصل کرلیا۔یوں میچ 2 وکٹ سے اپنے نام کیا ہے۔

پی ایس ایل 9 میں لاہور کے پہلی بار فل ہائوس میں بڑا ٹاکرا ہوا۔سنسنی خیز شو چلا ہے۔شعیب ملک کی اہلیہ کبھی خوش اور کبھی پریشان دکھائی دیں،یہ اس لئے کہ شعیب ملک امید بنبے وکٹ پر موجود تھے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں  کراچی کنگز نے ٹاس جیت کرپہلے بال کی۔لاہور قندرزنے6 وکٹ پر 175 اسکور بنائے۔صاحبزادہ فرحان نے 45 بالز پر 72 رنزبنائے۔میر حمزہ،حسن علی اور تبریز شمسی نے 2،2 وکٹیں لیں۔

جواب میں کراچی کنگز کی 4 وکٹیں 44 پر گرنے کے بعد شعیب ملک اور کیرون پولارڈ نے کراچی کو میچ میں واپس لاکھڑا کیا۔16 ویں اوور میں جاکر کیرون پولارڈ 139 کے مجموعی اسکور پر شاندار 58 رنزبناکر آئوٹ ہوئے۔انہوں نے صرف 33 بالز کھیلیں اور5 چھکے اور ایک چوکا لگایا۔تھوڑی دیر بعد شیب ملک 143 کے اسکور پر39 رنزکرکے گئے،انہوں نے32 بالز کھیلیں اور صرف 3 چوکے لگائے،ان کی وکٹ پر ان کی اہلیہ ثنا جاوید کا چہرہ مرجھاگیا،چہرے پر پریشانی آگئی لیکن  ڈینیل سیمز اور عرفان خان  کوشش کرتے پائے گئے۔آخری 12 بالز پر 19 رنزدرکار تھے۔

آخری اوور میں11 رنز درکار تھے۔شاہین نے احسن حفیظ کو بال دے دی،اسپنر کو پہلی بال پر حسن علی نے چھکا لگاکر کرائوڈ پر سکتہ طاری کردیا۔اگلی بال پر سنگل اور پھر 4 بالز پر رنز،پھر 2 رنز بن گئے اور اب 3 بالز پر 2 رنز کی ضرورت تھی۔پھر 2 بالز پر ایک رن۔حسن علی کا حارث رئوف نے ایسے کیچ پکڑا کہ ان کا سر زمین پر جالگا،آخری بال پر ایک رن درکار تھے کہ  میر حمزہ نےآخری بال پت چوکا لگا کرمیچ جتوادیا۔زمان خان اور احسن حفیظ نے 2،2 وکٹیں لیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *