لاہور،ہرارے،کرک اگین رپورٹ۔لاہور قلندرز کیلئے کھیلنے والے زمبابوے کے سکندر رضا کو شاید پی ایس ایل 10 ناک آئوٹ سٹیج میں قلندرز کو الوداع کرنا پڑجائے،اگر قلندرز نے ناک آئوٹ کیلئے کوالیفائی کیا تو وہ محروم ہوسکتی ہے۔
سکندر رضا انگلینڈ کے خلاف اپنے واحد چار روزہ ٹیسٹ کے لیے زمبابوے کے ٹیسٹ اسکواڈ میں واپس آ گئے ہیں، جو 22 سے 25 مئی تک ناٹنگھم میں کھیلا جائے گا۔ آل راؤنڈر کی فرنچائز ٹی 20 لیگز معاہدوں کے بعد واپسی ہوئی جس کی وجہ سے وہ فروری میں آئرلینڈ کے خلاف بلاوایو ٹیسٹ اور بنگلہ دیش میں حال ہی میں ختم ہونے والی دو ٹیسٹ سیریز سے محروم ہو گئے۔