گزشتہ میچ میں 100 رنز پر آؤٹ ہونے والی لاہور قلندرز کرکٹ ٹیم نے سوچا ہے کہ کیوں نہ اس سے بھی کم پر آؤٹ ہو کے ہیڈ لائنز میں آیا جائے۔ آج پشاور زلمی کے خلاف مسلسل دوسرے میچ میں ان کی حالت پتلی ہو چکی ہے اور ان کی پوری ٹیم رنز پر آؤٹ ہو گئی سامنے ہدف 184 رنز کا تھا۔
لاہو قلندر نے ٹاس جیت کے پہلے فیلڈنگ کا غلط فیصلہ کیا ۔پشاور زلمی کی ٹیم نے سات وکٹ پر 173 رنز بنائے ۔ بابر اعظم آج بھی کچھ فارم میں نظر آئے اور 40 بالز پر 43 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔ ان کے ساتھ کوشال مینڈس جنہوں نے گزشتہ میچ میں شاندار اننگز کھیلی تھی وہ بھی 74 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔شاہین آفریدی نے 22 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں اور مستفیض الرحمان نے 30 رنز کے عوض دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جواب میں لاہور قلندر ٹیم شروع سے دباؤ کا شکار رہی ۔فخر زمان نے 21 رنز کیے اور ان کے ساتھ عبداللہ شفیق نے بھی 21 رنز بنائے ۔باقی کوئی بیٹرسیٹ نہ ہو سکا اور پوری ٹیم 17 اوورز میں 97 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔ یوں پشاور زلمی کی ٹیم نے 76رنز سے بڑی جیت نام کی۔
شکست کے ساتھ لاہور قلندرز کی ٹیم کو بڑا دھجکا لگا ہے اور فائنل 4 میں پہنچنے کے امکانات خطرے میں پڑ گئے ہیں۔
مچل بریسویل نے 18 رنز دے کر تین اور سفیان مقیم نے 21 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پشاور زلمی ٹورنامنٹ کی واحد ٹیم ہے جو اب تک ناقابل شکست ہے اور پہلی بار پی ایس ایل 11 پوائنٹس ٹیبل پر ظپوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر آگئی ہے۔
Related Posts
Add A Comment
