لاہور۔کرک اگین رپورٹ۔لاہور ٹیسٹ،معمولی ڈرامہ کے بعد پاکستان پہلے روز کمانڈنگ پوزیشن پر۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ امام الحق اور شان مسعود کے اچھے آغاز اور محمد رضوان اور سلمان علی آغا کی شاندار شراکت کے سبب پاکستان جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز کمانڈنگ پوزیشن پر آگیا۔درمیان میں ایک وقت ایسا تھا،جب صفر رنز کے اندر 3 وکٹیں گر گئیں تو جنوبی افریقا ٹاپ پر تھا۔
آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سائیکل 2027 کی پاکستان اور جنوبی افریقا کی یہ پہلی سیریز ہے۔قذافی سٹیڈیم لاہور میں شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔اوپنر عبداللہ شفیق2 رنزبناکر ربادا کے ہاتھوں ایل بی ہوگئے۔کپتان شان مسعود نے قدم رکھے تو پاکستان کو امام الحق کے ساتھ مل کر دوسری وکٹ پر161 رنز کی شراکت بنائی۔یہ دوسری وکٹ پر پروٹیز کے خلاف پاکستان کے سابقہ 161 رنز ریکارڈ کے برابر تھی جو یونس خان نے ساتھی کھلاڑی کی مدد سے 2007 میں بنائی تھی۔یہاں شان مسعود سبرائن کے ہاتھوں ایل بی قرار پائے۔بابر اعظم کھیلنے آئے تو شروع میں وہ 2 بار بچے لیکن 199 کے سکور پر امام الحق نروس نائینٹیز کا شکار ہوئے اور 93 رنزبناکر متھاسامی کی بال پر کیچ ہوئے۔انہوں نے 9 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔یہاں ڈرامہ ہوا۔سعود شکیل بھی اسی سکور پر صفر پر آئوٹ ہوگئے۔پاکستان 199 رنز 2 وکٹ سے 199 رنز4 وکٹ ہوگیا۔اس کے ساتھ ہی چائے کا وقفہ ہوا۔
تیسرے سیشن کے شروع ہی میں بابر اعظم 23 رنزبناکر سائن ہارپر کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔یوں سکور 199 رنز 2 وکٹ سے 199 رنز 5 وکٹ ہوگیا۔
یہاں محمد رضوان اور سلمان علی آغا جمع ہوئے۔دونوں نے سنچری شراکت بنائی۔اس دوران ان کے خلاف ایل بی کے فیصلے بھی ہوئے جو ریویو پر تبدیل ہوگئے۔کیچز بھی ڈراپ ہوئے۔رضوان نے ہاف سنچری مکمل کی تو سلمان علی آغا نے بھی ففٹی مکمل کی۔پروٹیز نئی بال سے بھی مدد نہ لے سکے۔
پاکستان نے کھیل کے اختتام تکدن بھر کے 90 اوورز میں 5 وکٹ پر 313 رنزبنالئے تھے۔سلمان علی آغا 52 اور محمد رضوان 62 پر ناقابل شکست تھے۔114 رنزکی شراکت ہوگئی تھی۔جنوبی افریقا کے سینو ران متھو سمی نے 2 وکٹیں لیں۔
پاکستان کی ٹیم میں عبداللہ شفیق،امام الحق،شان مسعود،بابر اعظم،سعود شکیل،محمد رضوان،سلمان علی آغا،شاہین آفریدی،حسن علی،نعمان علی،ساجد خان ہیں۔
