احمدآباد،کرک اگین رپورٹ
لیزر لائٹ،آتش بازی،پیٹ کمنزکے حوالے ٹرافی،مودی کا خراب موڈ،بھارت میں رونا دھونا،توڑپھوڑ۔کرکٹ کیتازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی اور آسٹریلیا کے ڈپٹی وزیر اعظم نے فاتح آسٹریلین کپتان پیٹ کمنز کو آئی سی سی ورلڈکپ 2023 ٹرافی دی،اس سے قبل یہ دونوں جب سٹیج پر آئے تو آسٹریلین ڈپٹی وزیر اعظم خوش تھے اور مودی کا چہرہ نہایت رنجیدہ تھا۔
کرکٹ ورلڈکپ 2023،بیسٹ پلیئرز آف دی فائنل اور ایونٹ،ٹاپ سکورر،ٹاپ وکٹ ٹیکرز،کئی نئے ریکارڈز
آسٹریلیا 1987 سے اب 2023 کے درمیان 6 بار ورلڈکپ جیت چکا ہے،اس موقع پر شاندار ٹرافی لہرائی گئی۔اس کے ساتھ ہی مودی اسٹیڈیم میں شاندار آتش بازی کی گئی ۔اسٹیڈیم روشنیوں سے نہاگیا۔آسٹریلیا کے کھلاڑیوں کی اچھل کود نے ایک سماں باندھ دیا۔سار دن نیلے کلر سے بھرا اسٹیڈیم اس موقع پر پیلے رنگ میں تھا،تماشائیوں سمیت فینز سب وہاں سے فرار ہوچکے تھے۔
پیٹ کمنز نے کہا ہے کہ جیت ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔پچ ریڈنگ درست کی تھی،فیصلہ اچھا کیا۔رواں سال میں یہ اہم جیت تھی۔
اختتامی تقریب میں سچن ٹنڈولکر ،آئی سی سی چیئرمین اور بھارتی بورڈ سیکرٹری جے شاہ سمیت کئی نمایاں نام موجود تھے۔
بمراہ لڑائی پر اتر آئے،بھارتی وزیر اعظ مودی،شاہ رخ سمیت ہزاروں چہرے سیاہ،فینزمیں غصہ
بھارت میں سناٹا ہے،رونا پیٹنا ہے۔ٹی وی سیٹ ٹوٹ چکے،کوہلی سمیت سپر اسٹارز کو گالیاں پڑرہی ہیں۔فینز شکست کو ماننے پر راضی نہیں۔ورلڈکپ میں مسلسل دس فتوحات کے بعد شکست ہضم نہیں ہورہی ہے۔
بھارتی وزیر اعظم مودی سٹیج پر کمنز کو ٹرافی دیتے ہی نیچے واپس لپکے اور آسٹریلیا اور بھارت کے کھلاڑیوں سے ہاتھ ملایا اور یہ جا اور وہ جاہوئے۔