کراچی،کرک اگین رپورٹ
آخری ون ڈے آج،فائنل سے زیادہ اہم،پاکستان کو دہرا چیلنج،بابر اعظم کا 100 واں میچ،سنچری لسٹ۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ایک روزہ میچزکی سیریز کا 5 واں اور آخری میچ آج 7 مئی کو نیشنل بنک ایرینا کراچی میں کھیلا جائے گا۔قومی کرکٹ ٹیم کے لئے یہ میچ بہت اہمیت کا حامل ہے۔اگرچہ ون ڈے سیریز 11 برس بعد جیتی ہے لیکن اس کے باوجود آخری میچ کی فتح لازمی درکار ہے،اس کی وجہ یہ ہے کہ کامیابی ہی آئی سی سی مینز ون ڈے ٹیم رینکنگ میں اس کی پہلی پوزیشن کو برقرار رکھے گی۔ناکامی کی صورت میں پاکستان تیسرے نمبر پر چلاجائے گا۔
کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ کیا ماضی میں 5 ون ڈے میچزکی سیریز میں 0-5 کا کلین سوئپ ہوا،اگر ہاں تو کتنی بار اور کس کے حق میں رہا۔کرکٹ ریکارڈز بک سے دلچسپ معلومات یہ ہیں کہ ماضی میں 2 بار 5 میچزکی سیریز میں کلین سوئپ نتیجہ نکل چکا ہے۔2003 کے نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کے موقع پر پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 0-5 سے وائٹ واش کیا تھا۔پھر2018 میں بلیک کیپس نے 5 میچزکی سیریز میں یہ حساب یوں چکتا کیا کہ اپنے ملک میں گرین کیپس کو تمام میچزمیں ہراکر 0-5 سے کلین سوئپ کیا۔اب پاکستان کے پاس موقع ہے کہ وہ اس کلب میں بھی برتری حاصل کرلے۔
شاہد آفریدی اپنے داماد شاہین سے ناخوش،ٹوک دیا،مشورہ ساتھ
یہ میچ اس لئے بھی اہم ہوگا کہ یہ پاکستانی کپتان بابر اعظم کا 100 واں ایک روزہ انٹرنیشنل میچ ہے۔وہ 99 میچز میں 18 سنچریز اور 5 ہزار ون ڈے تیز ترین رنزکے ریکارڈز پہلے ہی بناچکے ہیں۔کرکٹ کی تازہ ترین خبروں میں یہی اہم ہے کہ کیا بابر اعظم 100 ویں میچ میں سنچری کرسکیں گے۔ویسے تو 100 ویں میچ میں ڈبل سنچری کی بات بھی غیر مناسب نہیں ہوگی۔اب تک دنیا کے 10 کرکٹرز 100 ویں میچ میں 100 یا اس سے زائد کی اننگ کھیل چکے ہیں۔ان میں پاکستان کےایک کھلاڑی محمد یوسف بھی شامل ہیں۔
دنیائے کرکٹ میں 100 ویں ون ڈے میچ میں 100 کی اننگ کھیلنے والے کرکٹرز
ویسٹ انڈیز کے گورڈن گرینج نے 1988 میں شارجہ میں پاکستان کے خلاف 100 ویں ون ڈے میں سنچری کی تو وہ یہ کارنامہ سرانجام دینے والے دنیا کے پہلےکھلاڑی بنے۔102 کی اننگ کھیلی۔
اس کے بعد نیوزی لینڈ کے کرس کینز نے کرائسٹ چرچ میں 100 ویں میچ میںبھارت کے خلاف 115 کی اننگ کھیلی۔
محمد یوسف نے سری لنکا کے خلاف شارجہ میں اپریل 2002 میں 129 کی اننگ 100 ویں میچ میں کھیلی۔
سری لنکا کے سنگا کارا نے 2004 میں کولمبومیں آسٹریلیا کے خلاف101 رنزبنائے۔یہ ان کا 100 واں میچ تھا۔
اسی سال 2004 میں ویسٹ انڈیز کے کرس گیل نے انگلینڈ کے خلاف لارڈز میں 132 رنزکی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔
انگلینڈ کے مارکس ٹریسکوتھک نے اوول میں بنگلہ دیش کے خلاف 100 ویں میچ میں2005 میں 100 کی ناٹ آئوٹ باری کھیلی۔
ویسٹ انڈیز کے سروان نے بھارت کے خلاف 2006 میں115 ناٹ آئوٹ رنزبنائے تو 100 واں میچ تھا۔
آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر نے 2017 میں بنگلورو میں بھارت کے خلاف 100 ویں یاد گار ون ڈے میں124 رنزبنائے۔
بھارت کے شیکھر دھون نے جوہانسبرگ میں جنوبی افریقا کے خلاف 100 ویں میچ میں 109 رنزبنائے۔سال 2018 تھا۔
ویسٹ انڈیز کے شائی ہوپ نے بھارت کے خلاف 100 ویں میچ میں2022 میں پورٹ آف سپن میں115 کی اننگ کھیلی۔
اس طرح اپنےکیریئر کے 100 ویں میچ میں سنچریز بنانے والے کھلاڑیوں کی تعداد 10 ہے اور ان میں سے ویسٹ انڈیز کے4 کھلاڑی،نیوزی لینڈ،پاکستان،سری لنکا،آسٹریلیا،بھارت اور انگلینڈ کا ایک ایک کھلاڑی اپنے 100 ویں میچ میں سنچری اننگ کھیل گئے۔بابر اعظم کے پاس چانس ہے کہ وہ آج دنیا کے 11 ویں اور پاکستان کے دوسرے کرکٹربننے کا اعزاز پاسکتے ہیں۔