سڈنی،کرک اگین
آسٹریلیا میں رات گئے بھارتی ایمبیسی سے گرین سگنل،عثمان خواجہ کا ویزا۔
عثمان خواجہ کو ویزا جاری۔کل جمعرات کو بھارت روانہ ہونگے۔
آسٹریلیا میں دیگر کرکٹ ممبران کے ساتھ ان کا پاسپورٹ بھارتی ایمبیسی بھیجا گیا تھا لیکن خواجہ کا ویزا نہیں لگا،باقی سب ممبرز کو ویزے جاری ہوئے تھے۔
آسٹریلیا کرکٹ ٹیم بھارت میں 4 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لئے کل منگل کے روز سڈنی سے پرواز کرگئی تھی لیکن عثمان خواجہ رہ گئے تھے۔
بھارت کا ویزا دینے سے انکار،عثمان خواجہ آسٹریلیا رہ گئے،ٹیم چلی گئی
لیفٹ ہینڈ 36 سالہ بیٹر نے گزشتہ رات سوشل میڈیا پر مذاق اڑانے والے انداز میں اس کا انکشاف کیا تھا۔دن بھر انٹرنیشنل میڈیا میں اس کا چرچا رہا،آخر کار بھارت کی ایمبیسی نے آسٹریلیا سے ان کو بھارت کا ویزا جاری کردیا۔
گزشتہ سال کے بہترین ٹیسٹ پلیئر کا ایوارڈ جیتنے والے عثمان خواجہ کل بھارتی پرواز پکڑیں گے۔
ٹیسٹ سیریز 9 فروری سے شروع ہوگی۔