لاہور،دبئی۔کرک اگین رپورٹ۔قذافی سٹیڈیم کی ٹپکتی چھتیں،تعمیر کا پول کھل گیا،آئی سی سی میں رپورٹ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ دبئی میں موجود ہائی بھارتی لابی نے پاکستان کے وینیوز لاہور اور راولپنڈی سٹیڈیمز کے متعلق بڑی مفی رپورٹ آئی ہیڈ کوارٹر میں جمع کروادی ہے۔مقصد پاکستان کیلئے سبکی کا سامان پیدا کرنا ہے۔
جمعہ کو لاہور میں آسٹریلیا اور افغانستان کے میچ میں قریب ایک گھنٹہ کی بارش نے قذافی سٹیڈیم کی آئوٹ فیلڈ،نکاسی آب،انتظامات کا جہاں پول کھول دیا،وہہاں یہ سوال کھڑا ہوگیا کہ بارش رکنے کے بعد کٹ آف ٹائم تک 25 گھنٹے باقی تھے تو میچ کیوں منسوخ کرنا پڑا۔اس پر میمز کا طوفان ہے لیکن اس سے بھی بڑھ کر تزئین وآرائش والے سٹیڈیم کی چھتوں کے ٹپکنے کی وائرل ویڈیوز نے ایک طوفان برپا کردیا ہے۔ہمسایہ ملک بھارت میں شور ہے اور دیگرممالک پاکستان کے انتظامات سے ناخوش لگتے ہیں۔
بھارتی لابی نے اس کا فائدہ اٹھاکر رپورٹ آئی سی سی کو دی ہے۔مقصد یہ ہے کہ پاکستان کیلئے باز پرس کے ساتھ اسے دبایاجائے۔