لیڈز،کرک اگین رپورٹ۔لیڈز ٹیسٹ،انگلینڈ کو دن بھر جھٹکا،شبمان گل کا بطور کپتان نیا اعزاز،گالے میں بنگلہ دیش چھایا ہوا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ انگلینڈ کیلئے برا دن۔منطقی اعتبار سے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا فیصلہ برا رہا۔دن بھر 85 اوورز کئے۔2 بڑی سنچریز اپنے خلاف بنوالی ہیں اور بھارت ٹاپ پوزیشن پر بھی آگیا ہے۔
اینڈرسن۔ٹنڈولکر ٹرافی کے پہلے ٹیسٹ کا پہلا روز بھارت کے نام رہا۔نئی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی شروعات بھی انگلینڈ کیلئے اچھی نہیں رہیں۔دن بھر مقررہ وقت سے زائد وقت میں بھی 90 اوورز پورے نہیں ہوئے اور 85 اوورز پر دن تمام کرنا پڑا۔
بھارت نے ہر اعتبار سے دن اپنے نام کیا ہے۔اس نے صرف 3 وکٹ پر 359 رنز بنالئے ہیں۔اوپنر جیسی وال ہیڈنگلے لیڈز میں بھارت کیلئے سنچری کرنے والے پہلے اوپنر بن گئے ہیں،یہاں بھارت کا تاریخ میں 8 واں ٹیسٹ ہے۔وہ 101 رنزبناکر گئے۔کے ایل راہول نے 42 رنزکی اننگ کھیلی۔بھارت نے24.5 اوورز میں91 رنزکا اوپننگ سٹینڈیا لیکن انگلینڈ نے ایک رن میں اگلی سدھارسن کی 0 پر وکٹ لے کر واپسی کی۔جیسی وال نے کپتان شبمان گل کے ساتھ تیسری وکٹ پر 129 رنز جوڑے اور یہ انگلینڈ کی دن بھر کی تیسری کامیابی 221 پر تھی جب جیسی وال 101 کرگئے۔کپتان شبمان گل نے بطور کپتان پہلی ٹیسٹ سنچری بنائی ہے،انگلینڈ میں ڈیبیو سنچری کی اور کیریئر کی چھٹی سنچری مکمل کی۔وہ127 پر کھیل رہے ہیں۔ان کے ساتھ رشی پنت ہیں جو65 پر کھڑے ہیں،دونوں میں 138 رنزکی شراکت ہوچکی ہے۔
شبمن گل جمعہ کو کپتانی کے ڈیبیو پر سنچری بنانے والے چوتھے بھارتی کپتان بن گئے۔ 25 سالہ نوجوان ویرات کوہلی، وجے ہزارے اور سنیل گواسکر جیسے اشرافیہ کی فہرست میں شامل ہوگئے۔ لیجنڈز کی فہرست میں، گِل سنگ میل کے لیے سب سے کم عمر ہیں جنہوں نے ریکارڈ کی کتابوں میں اپنا نام درج کیا۔
انگلینڈ کی جانب سے بین سٹوکس نے 2 اور بریڈن کراس نے ایک وکٹ لی۔اس سے قبل اننگ کے 51 ویں اوور میں انگلینڈ کو 5 رنزکا جرمانہ بھی ہوا۔اس جرمانے کی تازہ ترین مثال لیڈز میں میزبان انگلینڈ کے خلاف بھارت ک پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن ہوئی، جب انگلش فیلڈر ہیری بروک نے دوسری سلپ پر گیند کو پکڑنے کی کوشش میں وکٹ کیپر کے پیچھے رکھے ہیلمٹ کی طرف گیند بڑھا دی۔ یہ واقعہ 51 ویں اوور کے دوران پیش آیا جب یشسوی جیسوال نے بین اسٹوکس کاسامنا کیا،بلے کا کنارا لگا اور بال ایک فٹ پہلے ہیری بروک کے سامنے گری تھی۔
ادھر گالے میں بنگلہ دیش سری لنکا کے ساتھ سب کو حیران کررہا ہے۔پہلا ٹیسٹ 5 ویں روز میں داخل ہوگیا،چوتھے روز اس نے پہلے سری لنکا کو 485 رنزپر آئوٹ کیا اور اپنے بنائے گئے 495 رنز پر 10 رنزکی سبقت لی۔پھر کھیل کے اختتام پر3 وکٹ پر 177 رنزبنالئے،پہلی اننگ میں سنچری کرنے والے کپتان نجم الحسن شانتو 56 کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔187 رنزکی برتری ہے۔7 وکٹیں باقی ہیں،کل کھیل کا آخری روز ہے۔دلچسپ ہوسکتا ہے۔بارش کی بھی پیش گوئی موجود ہے۔