ہیڈنگلے،لیڈز۔کرک اگین رپورٹ۔لیڈز ٹیسٹ،کئی بھارتی ریکارڈز،انگلینڈ کا بھی کرارا جواب،دوسرا روز طویل کھیل کے بعد ختم۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ کئی ریکارڈز بھارت نے توڑے لیکن انگلینڈ کا کم بیک بھی شاندار رہہا ۔کیڈز ٹیسٹ کے پہلے 2 روز کے بعد ماجرا ففٹی ففٹی ہوا ہے اور بھارت کی پہلے روز کی برتری اب بکھرتی دکھائی دے رہی ہے۔
ہیڈنگلے میں آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 27-2025 کے سلسلہ کی اینڈرسن،ٹنڈولکر ٹرافی کے 5 میچ زکی سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ انے اختتام تک3 وکٹ پر 209 رنزبنالئے ہیں۔اولی پوپ نے سنچری بنالی تھی۔وہ 100رنز پر ناقابل شکست ہیںہیری بروک صفر پر ہیں۔زیک کرولی 4،جوئے روٹ 28 اور بین ڈکٹ 62 رنزبناکر گئے۔تینوں وکتیں جسپریت بمرا نے لیں۔اس سے قبل بھارت ایک موقع پر 3 وکٹ پر 430 رنز پرتھا لیکن پھر یکایک 471 رنز پر باہر ہوا۔انگلش بائولرز نے 41 رنز میں 7 وکٹیں لیں۔شبمان گل 147 اور رشی پنت 134 کرگئے۔ایک روز قبل جیسی وال نے بھی سنچری کی تھی۔انگلینڈ کی جانب سے جوش نے 4 اور بین سٹوکس نے 4 وکٹیں لیں۔بھارت کی برتری اب 262 رنز کی رہ گئی ہے.
بارش کے سبب کھیل رکا رہا،اس وجہ سے آخری سیشن کا وقت بڑھادیا گیا اور میچ مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 کی بجائے سوا 7 بجے ختم ہوا۔
لیڈز میں بھارت کے پہلی اننگز میں 471 رنز کا زبردست مجموعہ پوسٹ کرتے ہوئے اپنی اتھارٹی پر مہر ثبت کرتے ہوئے کئی دیرینہ ریکارڈ ٹوڑ گئے۔ بھارتی کھلاڑیوں نے پہلے ٹیسٹ میں اپنے غالب ڈسپلے کے دوران کئی ریکارڈز بنائے ہیں۔رشبھ پنت نے انگلینڈ کے خلاف ہیڈنگلے میں پہلے ٹیسٹ میں اپنی ساتویں ٹیسٹ سنچری بنائی اور ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے بھارتی وکٹ کیپر بن گئے۔سب سے زیادہ ٹیسٹ سنچریاں فٹ کرنے والے ہندوستانی کیپرز کی فہرست میں رشبھ پنت، ایم ایس دھونی ہیں۔
رشبھ پنت نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں تیسری بار چھکا لگا کر ٹیسٹ سنچری مکمل کی ہے۔ صرف سچن ٹنڈولکر (6) اور روہت شرما (3) نے پنت کی طرح اکثر ایسا کیا ہے۔یشسوی جیسوال، شبمن گل، اور رشبھ پنت انگلش سرزمین پر ایک ہی ٹیسٹ اننگز میں سنچریاں بنانے والے دوسرے بھارتی کھلاڑی بن گئے۔ پہلی مثال ہیڈنگلے میں 2002 میں آئی، جب بیٹنگ لیجنڈ راہول ڈریوڈ، سچن ٹنڈولکر اور سورو گنگولی نے ایک ہی مقام پر یہی کارنامہ انجام دیا۔انگلینڈ کے خلاف ہیڈنگلے میں یشسوی جیسوال، شبمن گِل اور رشبھ پنت کی سنچریاں تین ہندوستانی بلے بازوں کی ایک ہی ٹیسٹ اننگز میں سنچریاں بنانے کا صرف چھٹا واقعہ ہے۔ آخری بار ہندوستان نے یہ غیر معمولی کارنامہ گھر سے دور میرپور میں 2007 میں بنگلہ دیش کے خلاف انجام دیا تھا۔رشبھ پنت کے پاس اب انگلینڈ میں وکٹ کیپر کے طور پر سب سے زیادہ ٹیسٹ سنچریاں ہیں۔
ان شاندار ریکارڈز کے ساتھ بھارت کیلئے بری نیوز یہ تھی کہ 430 رنز 3 وکٹ سے 471 رنز آل آئوٹ۔41 رنزمیں 7 وکٹیں گنوادی گئیں۔
ہیڈنگلے میں رشبھ پنت کی سنچری بھی انگلینڈ میں ان کی تیسری ہے، جس سے وہ انگلش سرزمین پر تین ٹیسٹ سنچریوں کے ساتھ واحد مہمان وکٹ کیپر ہیں۔ انگلینڈ میں کیپر بلے باز کے طور پر کسی اور نے ایک سے زیادہ سنچری نہیں بنائی۔ہندوستانی ٹیسٹ کپتان کے طور پر شبمن گل کے لیے یہ ایک شاندار آغاز رہا ہے کیونکہ ہیڈنگلے میں ان کی شاندار 147 رنز کی اننگز کسی ہندوستانی کا ٹیسٹ کپتانی کے ڈیبیو پر دوسرا سب سے بڑا اسکور ہے، جو 1951 میں انگلینڈ کے خلاف وجے ہزارے کے ناقابل شکست 164 رنز سے پیچھے ہے۔
رشبھ پنت نے ہیڈنگلے میں اپنی دھماکہ خیز اننگز کے دوران چھ چھکے لگا کر انگلینڈ میں ایک ٹیسٹ اننگز میں مہمان بلے باز کے ذریعہ سب سے زیادہ چھکے لگانے کا نیا ریکارڈ قائم کیا۔۔ہیڈنگلے میں رشبھ پنت کی 134 رنز کی اننگز اب مقام پر وکٹ کیپر کا دوسرا سب سے بڑا اسکور ہے، جو 2016 میں سری لنکا کے خلاف جونی بیئرسٹو کے 140 رنز کے پیچھے ہے۔