برسبین:کرک اگین رپورٹ۔آسٹریلیا کے لیجنڈری کرکٹر گریگ چیپل کی بیگی گرین کیپ چوری،عوام سے مدد مانگ لی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آسٹریلیا کے لیجنڈری کرکٹر گریک چیپل کی بیگی گرین کیپ گم ہوگئی۔ماضی کے کرکٹر اور حال کے مبصروکمنٹیٹر نے عوام سے مدد اور واپسی کی اپیل کی ہے۔آسٹریلوی کرکٹ کے عظیم گریگ چیپل نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی گمشدہ بیگی گرین پلیئنگ کیپ کو تلاش کرنے میں مدد کریں ،یہ کیپ برسبین میں اسٹوریج سے گمشدہ حالات میں پراسرار ہو کر رہ گئی ہے۔
آسٹریلیا کے 76 سالہ سابق کرکٹر برسبین جانے کی تیاری کررہے تھے،جب انہیں علم ہوا کہ بیگی گرین غائب ہے۔انہوں نے بتایا ہے کہ بیگی سے جذباتی لگائو ہے اور اس کے علاوہ وہ بہت قیمتی بھی ہے اور یادوں کے ذخیرے کا سب سے قابل قدر سرمایہ ہے۔
چور ڈیوڈ وارنر کا بیگ واپس دے گئے،بیگی کیپ موصول،تھے کون
چیپل نے 1970 میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا۔1975 میں آسٹریلیا کے کپتان بن گئے۔1981 میں نیوزی لینڈ کے خلاف انڈر آرم متنازعہ بائولنگ کرنے کی وجہ سے ریڈ ہیڈلائنز بنے تھے۔1984 میں ریٹائر ہوئے،کوچنگ میں آئے۔بھارت کے بھی کوچ بنے ۔2002 میں آسٹریلیا کے ہال آف فیم کرکٹرز میں شامل کئے گئے۔