| | |

چور ڈیوڈ وارنر کا بیگ واپس دے گئے،بیگی کیپ موصول،تھے کون

سڈنی،کرک اگین رپورٹ

چور ڈیوڈ وارنر کا بیگ واپس دے گئے،بیگی کیپ موصول،تھے کون۔ڈیوڈ وارنر کی کھوئی دولت واپس ملی گئی۔اطمینان آگیا،آخری ٹیسٹ کھیلنے والے لیفٹ ہینڈ اوپنر اب یہ خواہش کرنے لگے ہیں کہ انہیں پاکستان کے خلاف دوسری اننگ میں موقع مل جائے۔ڈیوڈ وارنر کی گمشدہ بیگی گرین ٹیسٹ کیپس مل گئی ہیں ، آسٹریلوی اوپنر نے یہ نہیں بتایا کہ کیسے ملی۔ان کا قیمتی ہیڈ ویئر ایک بیگ میں تھا جو اس ہفتے میلبورن اور سڈنی کے درمیان ٹرانزٹ میں غائب ہو گیا تھا۔

ڈیوڈ وارنر کے ساتھ آخری ٹیسٹ سے قبل واردات،بیگ چوری،اوپنر ایک چیز کی گمشدگی پر پریشان

یہ بیگ واپس  مبینہ طور پر آسٹریلوی ٹیم کے سڈنی ہوٹل سے ملا ،جس میں تمام سامان موجود تھا۔وارنر اور آسٹریلیائی ٹیم نے اس بارے میں کوئی بیان نہیں دیا ہے کہ پچھلے تین دنوں سے بیگ کہاں ہے۔وارنر اس وقت پاکستان کے خلاف آسٹریلیا کے لیے اپنا 112 واں اور آخری ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں جہاں انھوں نے پہلی اننگز میں 34 رنز بنائے تھے۔جمعہ کی صبح  انکشاف کیا کہ بیگی گرین کو صحیح سلامت واپس کر دیا گیا ہے۔

سب کو ہیلو، میں آپ سب کو یہ بتاتے ہوئے بہت خوش اور راحت محسوس کر رہا ہوں کہ میری بیگی گرینس مل گئی ہے، جو کہ بہت اچھی خبر ہے،وارنر نے آج انسٹاگرام پر اعلان کیا۔تمام ملوث افراد کا شکریہ اور میں بے حد مشکور ہوں۔ کنٹاس، مال بردار کمپنی، ہمارے ہوٹل اور ٹیم مینجمنٹ۔ شکریہ۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *