سڈنی،کرک اگین رپورٹ
آسٹریلیا کیلئے لیول پلیئنگ فیلڈ یا سہولت کاری،عامر جمال کو 18 اوورز بعد کیوں بائولنگ پر لایا گیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ کیا عامر جمال کو پاکستانی کپتانی کپتان شان مسعود نے اس لئے اوورز کے لئے نہیں بلایا کہ ڈیوڈ وارنر کو سہولتکاری فراہم کرنی تھی۔ایک اور تبصرہ یہ تھا کہ شاہین آفریدی کی طرح آسٹریلیا کے خلاف شان مسعود نے عامر جمال کو بھی آرام دے دیئا کیونکہ ان کو چوتھے ٹیسٹ میں کھلانا تھا۔ایک اور تبصرہ یہ تھا کہ پاکستان کے اگلے ٹیسٹ سے قبل اسی میچ میں شان مسعود نے عامر جمال کو آرام دے دیا،تاکہ ان کو 2024 اگست کے اگلے میچ میں بنگلہ دیش کے خلاف موقع مل سکے۔
ہر ایک حیران تھا کہ شان مسعود کو 130 رنز کےمعمولی ہدف کو سامنے رکھتے کیوں نہیں بلایا گیا۔شان مسعود نے چوتھے روز لنچ سے قبل ان کو اوورز نہیں دیئے۔18 اوورز کے بعد عامر جمال کو لایا گیا۔جب آسٹریلیا 100 کے قریب اسکور کرچکا تھا۔پاکستان نے وارنر کو بھرپور موقع دیا کہ وہ ہاف سنچری مکمل کرے۔شان مسعود کی کپتانی پر سولا ت کھڑے ہوگئے ہیں۔
ہیزل ووڈ کی پاکستان کیلئے خوشخبری،آسٹریلیا کومشکل میں ڈالنے والا ہدف بتادیا،کتنے اسکور درکار
اس میچ کی پہلی اننگ میں 6 اور سیریز میں 18 وکٹوں کے ساتھ ٹاپ کرنے والے عامر جمال کو کیوں بائولنگ نہیںدی گئی۔ہر ایک پریشان ہوگیا ہے۔
پاکستانی ٹیم سڈنی ٹیسٹ کے چوتھے روز 115 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی،محمد رضوان 28 اور عامر جمال 18 رنزبناسکے۔حیران کن طور پر پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 130 رنزکا ہدف دیا ،کل آسٹریلیا کے پیسر ہیزل ووڈ نے کہا تھا کہ اگر130 کا ہدف ملا تو مشکل ہوگا اور پاکستان نے صفر پر عثمان خواجہ کی وکٹ بھی لے لی لیکن اس کے بعد وارنر اور لبوشین اسکور کھینچ گئے۔