ملتان کرکٹ سٹیڈیم سے براہ راست،کرک اگین رپورٹ۔ملتان کرکٹ سٹیڈیم سے براہ راست،موسم بہتر،وقت پر کھیل،آج ہی تمام ہوسکتا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے پہلے ٹیسٹ کو 3 دن میں ختم کروانے کیلئے موسم بھی مہربان ہوگیا ہے
۔میچ کے تیسرے روز آج اتوار 19 جنوری 2025 کی صبح نہایت روشن اور خوشگوار ہے۔سرمئی رنگ کی کرنیں بکھرنے کو ہیں۔ملتان انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کے وسط میں پھیلے سبزے کو گولڈن کلر میں بدل رہی ہیں۔خلاف توقع آج ملتان انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم اور اس کے اطراف دھند کا نام ونشان بھی نہیں ہے۔میچ وقت پر شروع ہوگا اور میچ کا وقت صبح ساڑھے 9 بجے کا ہے۔
ملتان انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں آج میچ کا تیسرا روز ہے۔پاکستان دوسری اننگ 3 وکٹ پر 109 رنز سے شروع کرے گا۔202 رنزکی سبقت ہے۔ویسٹ انڈیز جو کل ایک ہی سیشن میں 25.2 اوورز میں 137 رنزبناکر آئوٹ ہوگیا۔آج ویسٹ انڈیز کو اس سے زیادہ وقت ملے گا۔
ملتان ٹیسٹ دوسرے روز ہی فیصلہ کن موڑ پر،وکٹیں گرنے کا نیاریکارڈ قائم
میچ پاکستاب کی جیت پر ختم ہوسکتا ہے۔محمد رضوان نے میچ کے پہلے روز دعویٰ کیا تھا کہ مٰں اب بھی یہ سمجھتا ہوں کہ میچ 3 دن میں ختم ہوگا۔