کولمبو،کرک اگین رپورٹ
کمرے میں بند اور گرین ٹی،شاہین آفریدی کا مشورہ،بھارت پر ہمیں کیوں فوقیت،بابرا عظم کا یقین۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستانی پیسر شاہین شاہ آفریدی کہتے ہیں کہ بھارت کے خلاف میچ ہے تو اہم ہے لیکن جہاں تک دبائو کی بات ہے تو ایسا کچھ نہیں ہے،یہ تب ہوگا،جب آپ اس پر زیادہ سوچیں گے۔میں کیا کرتا ہوں۔ایسے مواقع پر کمرے سے باہر کم ہی نکلنا چاہوں گا۔دروازے بند کرکے گرین ٹی اور کرکٹ کوچھوڑ کر جو چاہوں گا ،وہ کروں گا یا بولوں گا،اس سے کہیں زیادہ آرام اور کہیں نہیں ہوسکتا۔
راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کولمبو میں لینڈ کرچکے ہیں۔پاکستان بمقابلہ بھارت۔ایشیا کپ کیلئے وہ گئے ہیں۔کہتے ہیں کہ کولمبو کا موسم فی الحال تو اچھا دکھائی دے رہا ہے۔
پاکستانی کپتان بابر اعظم نے آج کولمبو میں پریس کانفرس کی ہے اور کہا ہے کہ اس وقت ہمیں بھارت پر کچھ یوں فوقیت حاصل ہے کہ ہم نے سری لنکا میں مسلسل 2 ماہ کرکٹ کھیلی۔ٹیسٹ سیریز کھیلی۔ایل پی ایل میں حصہ لیا۔افغانستان کے خلاف ایک روزہ سیریز کھیلی ہے،اس اعتبار سے ہمیں سری لنکن وکٹوں کی کنڈیشن پر فوقیت ہے۔اس کا ایڈوانٹج ضرور ہوگا۔
ایشیا کپ،بھارتی کرکٹر سری لنکا سے وطن واپس
بابر اعثم کہتے ہیں کہ مجھے اپنے پیسرز پر فخر ہے۔میرا ان پر ایمان ہے اور میرا ایمان یہ بھی ہے کہ بڑے میچ اور بڑا ٹورنامنٹ فاسٹ بائولرز ہی جتواتے ہیں۔ان کے لئے ایک بات اہم ہے اور وہ یہ کہ متحد رہیں۔جیتیں گے۔مڈل آورز میں بائولنگ میں ناکامی نہئیں ہے۔ہم مختلف کمبی نیشن اپنارہے ہیں۔ورلڈکپ اسکواڈ کا انتخاب ہوجائے گا،کسی کا دل نہیں ٹوٹنے لگا۔