لندن۔کرک اگین رپورٹلارڈزٹیسٹ تیسرے روزتک ڈرا،پہلی اننگ کا ہسٹری میں 9 واں منفرد واقعہ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ۔لارڈز ٹیسٹ تیسرے روز پہلی اننگ کی حد تک ڈرا ہوگیا ہے۔یہ اصطلاح عام طور پع استعمال نہیں ہوتی ہے لیکن یہاں ماجرا ہی کچھ ایسا ہے ۔ٹیسٹ کرکٹ کی 148 سالہ تاریخ میں صرف 9 ویں بار ہی تو ایسا ہوا ہے۔
اینڈرسن۔ٹنڈولکر ٹرافی سیریز کے تیسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز اختتامی لمحات میں ایسا ڈرامہ ہوا،جس کی نظریر کم ہی ملا کرتی ہے۔بھارتی کرکٹ ٹیم 6 وکٹ پر 376 پر تھی۔سیٹ بیٹر رویندرا جدیجا موجود تھے لیکن ،پھر صرف 11 رنز کے اندتر باقی ماندہ 4 وکٹیں اڑیں اور بھارت ٹھیک 387 رنز پر باہر ہوگیا۔یہی انگلینڈ کا پہلی اننگ کا سکور بھی ہے۔یوں پہلی اننگ کی حد تک معاملہ برابر ہوا۔ڈرا ہوا۔ایسا ٹیسٹ کرکٹ میں 9 ویں بار ہوا ہے کہ پہلی اننگ کا سکور دونوں ٹیموں کا لیول پر ہے۔
بھارت نے 145 رنز 3 وکٹ سے اننگ شروع کی تو انگلینڈ کو مزید 103 رنزکے بعد صرف لنچ سے قبل ہی ایک وکٹ رشب پنت کی ملی جو74 رنز پر رن آئوٹ ہوئے۔لنچ کے بعد کے ایل راہول نے سنچری مکمل کی۔وہ 100 رنزبناکر شعیب بشیر کا شکار بنے۔نیتش کمار کے 30 واشنگٹن سندر کے 23 کی مدد سے رویندرا جدیجا نے مسلسل تیسری ہاف سنچری مکمل کی۔وہ جیسے ہی 72 رنزبناکر گئے تو بھارت جو ایک موقع پر326 رنز 5 وکٹ تھا۔پھر376 رنز 6 وکٹ تھا،ایک دم 387 پر باہر ہوا۔بھارت نے 119.2 اوورز کھیلے۔انگلینڈ سے 7 اوورز زیادہ رہے۔شعیب بشیر ان فٹ ہوکر باہر گئے۔کرس واکس نے 84 رنزکے عوض 3 اور جوفرا آرچر نے 52 جبکہ بین سٹوکس نے 63 رنزکے عوض 2،2 وکٹیں لیں۔
تیسرے روز کے خاتمہ تک انگلینڈ کا سکور بناکسی نقصان کے 2 تھا۔
