لندن،کرک اگین رپورٹ۔لارڈز ٹیسٹ نے انگلینڈ کے ساتھ بھارت کو بھی گھمادیا،سنسنی خیز نتیجہ کل۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ لارڈز ٹیسٹ نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا۔انگلینڈ کی بیٹنگ لائن دوسری اننگ میں ناکام ہوئی ہے تو بھارت کا بھی پینک بٹن دب گیا ہے۔یوں میچ کا فیصلہ کل پیر 14 جولائی کو 5 ویں روز سامنے ہے۔
اینڈرسن۔ٹنڈولکر سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میں اتوار کو انگلینڈ نے بناکسی نقصان 2 رنزکے اننگ شروع کی تو پہلے سیشن میں 4 وکٹیں گنواکر مشکل میں پڑگئی۔بین سٹوکس اور جوئے روٹ نے 5 ویں وکٹ پر 87 سے 154 تک ریسکیو کیا لیکن یہاں جوئے روٹ کے 40 پر آئوٹ ہونے کے بعد لائن لگی اور مزید 38 رنزکے اضافے6 وکٹیں گرگئیں۔انگلش ٹیم 62.1 اوورز میں 192 رنزبناکر ڈھیر ہوگئی۔اس سے قبل ہیری بروک 23،زیک کرولی22،بین ڈکٹ 12،اولی پوپ 4،بین سٹوکس 33جیمی سمتجھ 8 اور کرس واکس10 کرسکے۔واشنگٹن سندر نے 22 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔جسپریت بمراہ اور محمد سراج نے 2،2 وکٹیں لیں۔
بھارت نے 193 رنزکا آسان ہدف مشکل پچ پر شروع کیا تو ایک بار پھر بھارتی اوپنر جیسی وال صفر پر جوفرا آرچر کا شکاربن گئے۔کے ایل راہول نے مزاحمت کی۔کرن نائر 14 اور کپتان شبمان گل6 رنز بناکر بریڈن کراس کا شکار بن گئے۔یوں سنسنی خیزی پھیل گئی۔بھارت نے چوتھے روز کے خاتمہ تک 4 وکٹوں پر 58 رنزبنائے ہیں،کے ایل راہول 33 پر ہیں۔اسے جیت کیلئے 135رنز،انگلینڈ کو 6وکٹیں درکار ہیں۔
