لندن،کرک اگین رپورٹ
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے رمیز راجہ کی تنقید کا جواب دے دیا ہے اور یہ بھی بتادیا ہے کہ ان کے نزدیک رمیز کی ہر بات چٹکی بھر نمک کے برابر ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ مکی آرتھر نے کہا کہ اگر میں بولنے والوں،تنقید کرنے والوں کو لے کر بیٹھوں،توکام نہیں کرسکوں گا۔میں منفی تبصروں سے پریشان نہیں ہوں۔دوسرا انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ میں نے رمیز کی تنقیس کو دیکھا ہے،نہ سنا ہے،اب چٹکی بھر نمک جیسی اہمیت رہ گئی ہے۔
ایشیا کپ 2023،نجم سیٹھی کون سابیانیہ بیچنےمیں لگے
مکی آرتھر نے مزید یہ بھی کہا ہے کہ میں ایمانداری سے کام کرتا ہوں۔مجھے کسی کی کوئی فکر نہیں۔اگر فکر کرنے لگوں تو کام نہیں ہوسکے گا،میں جانتا ہوں کہ پاکستانی ٹیم میں صلاحیت ہے اور وہ عوام سے صرف ایک جیت کی دوری پر ہوتی ہے۔
مکی آرتھر کی تقرری،گاؤں کے سرکس کے مسخرے کی طرح پاگل پن،رمیز راجہ برس پڑے
رمیز راجہ نے مکی آرتھر کی تقرری پر شدید تنقید کی تھی۔سابق چیئرمین پی سی بی نے کہا تھا کہ نجم سیٹھی نے غلط فیصلہ کیا ہے۔ایسے فرد کو کوچ یا ڈائریکٹر بنایاگیا جس کی وفادرای پاکستان سے زیادہ ایک ڈومیسٹک کائونٹی ڈربی شائر سے ہے۔یہ گائوں کے سرکس کی طرح ایک پاگل پن یا پاگل کردار کی طرح ہے۔رمیز راجہ کے یہ سخت جملے سامنے آئے تھے۔