دبئی،کرک اگین رپورٹ۔منیجمنٹ کوکچھ نہیں آتا،دیواروں سے سر کیوں ٹکرائیں،شعیب اختر کی گولہ باری،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ شعیب اختر نے کہا ہے کہ پاکستانی پلیئرز سےکیا کہا جا سکتا ہے۔سوال صرف مینجمنٹ سے کہا جا سکتا ہے کہ یہ کیاتھا۔آپ کے پاس پانچ بائولرز نہیں ۔دوسروں کے پاس چھ، چھ بولرز ہیں۔ آپ کے پاس پانچواں بائولر نہیں ہے ۔ کیا سوچ رہے ہیں۔ یہ تو ایک دہائی سی یہ چیزیں ہو رہی ہیں تو پھر سننے والا تو ہے نہیں۔ ہم دماغ دیواروں سے ٹکراتے ہیں، کیونکہ ہمارے بیٹر نے ایک طرح بیٹنگ کرنی ہے۔ بیٹنگ انہوں نے ایسے ہی کرنی ہے کہ ان کو آتا ہی کچھ نہیں۔ مینجمنٹ کو کچھ نہیں آتا تو بیٹنگ کو بھی کچھ نہیں آتا۔ یہ سکلز کا مسئلہ ہے، ان کو پتہ ہی نہیں ان کے پاس سکل ہی نہیں ہے ۔ چیئرمین اوپر سے شاٹ مار سکتے ہیں۔ نہیں کیا، ان کے پاس کچھ نہیں۔ کون سی فیلڈ کھڑی کرنی ہے ۔کیا پلان ہے۔ کوئی پتہ نہیں۔
ہمیں کہاجاتا ہے کہ آپ بھی بھارت سے ایونٹس میں کم جیتے،ہمارا مقابلہ کس ٹیلنٹ سے تھا اور ہم کون تھے۔ہم نے 73 ون ڈے جیت رکھے،انہوں نے آج 54 واں ون ڈے جیتا،یہ میچز پھپو نہیں جتوائے تھے۔ہمارا ہی ریکارڈ اپبھی تک چل رپا ہے۔