منیجر یا جوکر،علی ظفر کی سیٹی بند رہےگی،ٹی 10 ختم،کرکٹرزاور حفیظ جنگ کی اپ ڈیٹ
لاہور،کرک اگین رپورٹ
علی ظفر کی سیٹی بند رہےگی،ٹی 10 منصوبہ روک دیاگیا،کرکٹرزاور حفیظ جنگ کی اپ ڈیٹ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کے قومی کھلاڑیوں کیلئے اچھی نیوز یہ ہے کہ حکومت پاکستان نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو ٹی 10 کروانے کی اجازت نہیں دی ہے اور ساتھ میں مڈل سیکس کے خلاف نمائشی میچزسے بھی منع کردیا ہے۔یہی نہیں بلکہ پاکستان کرکٹ بورڈ سے متعقلہ اہم اجلاس بھی ملتوی ہوگئی ہے۔
ڈنیڈن،ٹی 20 ریکارڈ،پاکستان کبھی کھیلا،کیویزیہاں کیسے،موسم،کنڈیشنز،میچ ٹائم اور گرین کیپ الیون
ادھر علی ظفر کے مشہور پی ایس ایل گیت، پھر سیٹی بجے گی گانے والے علی ظفر سے پی ایس ایل 9 کے گیت کی تمام کاوشیں فیل ہوگئی ہیں۔فرنچائزز نے مخالفت کی ہے۔اس طرح ان کی انٹری ممکن نہیں ہوگی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ٹی 10 ایڈونچر میں ناکامی کے بعد ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ کا سینئرز کو انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 میں جانے سے روکنا بھی بے معنی ہوگیا ہے۔یوں ان کی کھلاڑیوں کے ساتھ تکرار بھی اب غلط معنی میں چلی گئی ہے۔نیوزی لینڈ میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو آج ہی بتادیا گیا تھا کہ ٹی 10 لیگ نہیں ہوگی۔یوں ماحول میں بہتری کا امکان ہوگیا ہے۔
ادھر سوشل میڈیا پر پاکستان ٹیم کے منیجر نوید اکرم چیمہ کی مضحکہ خیز تصویر وئرل ہوئی ہے،نیوزی لینڈ میں میلے میں شریک ٹیم منیجر کم اور کچھ اور زیادہ لگ رہے ہیں۔