لندن،کرک اگین رپورٹ
اوول میں ڈرامے،تیسرے روز کھیل کانقشہ ہی بدل گیا،انگلینڈ کے پائوں اکھڑ گئے،سری لنکا کی جارحیت کے ساتھ فتح کی جانب پیش قدمی۔مزید 125 رنز درکار ہیں۔9 وکٹیں باقی ہیں۔
اوول ٹیسٹ کے تیسرے روز کئی ڈرامے،انگلینڈ156 پر اچانک ڈھیر،سری لنکا تاریخی فتح سے کتنا دور۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ سری لنکا نے انگلینڈ کے خلاف حالیہ ٹیسٹ سیریز کے تیسرے و آخری ٹیسٹ کی انگلینڈ کی دوسری مجموعی طور پر چھٹی اننگ میں طوفان برپا کردیا۔ایک موقع پر 80 پر اس نے انگلینڈ کے 6 بیٹرز اڑادیئے تھے ،یہاں سے جمی سمتھ نے 67 رنز بناکر بڑی مزاحمت کی اور اپنی ٹیم کو 156 اسکور تک لے گئے۔انگلش ٹیم 156 رنزپر ہمت ہارگئی۔لاہیرو کمارا نے 21 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔وشوا فرنینڈو نے 3 آئوٹ کئے۔انگلش اننگ صرف 34 اوور ہی کھیل سکی۔
یوں سری لنکا کو جیت کیلئے صرف 219 رنزکا ہدف ملا،اس نے جواب میں صرف 15 اوورز میں ایک وکٹ پر 94رنز بنالئے ہیں۔پتھم نشانکا 53رنز بناکر کھڑے ہوئے ہیں۔
اوول ٹیسٹ کے تیسرے روز دن بھر ڈرامہ نہیں ڈرامے ہوئے۔سری لنکا نے 211 رنز 5 وکٹ سے اننگ شروع کی تو انگلینڈ کا اسکور 325 رنزسامنے ہی تھا لیکن اس کی پوری ٹیم 263 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔دھنن جایا ڈی سلوا نے 69 اور کامینڈو مینڈس64 رنزبناکر آئوٹ ہوئے۔جوش ہل اور اولی سٹون نے 3،3 وکٹیں لیں۔انگلینڈ نے چونکہ پہلی باری میں325 رنز بنائے تھے تو اسے 62 رنزکی سبقت ملی۔دوسری باری میں 156 پر آئوٹ ہونے کے باوجود اسے 218 رنزکی مجموعی سبقت ملی۔
دن بھر 16 وکٹیں گریں اور 302 رنزبنے۔تیسرے روز کا کھیل بھی خراب روشنی کے باعث ختم کیا گیا۔
سری لنکا کے پاس کل چوتھے روز میچ جیت کر کلین سوئپ سے بچنے کا بہترین راستہ موجود ہے۔