کراسٹ چرچ،کرک اگین رپورٹ
نیوزی لینڈ کے جارح مزاج کرکٹر مارٹن گپٹل کا کیریئر قریب خاتمہ کی جانب ہے۔نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے انہیں سنٹرل کنٹریکٹ سے نکال دیا ہے،بظاہر یہی کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ اوپنر کی درخواست پر کیا گیا ہے لیکن واقعہ یہ ہے کہ حالیہ ٹی 20 ورلڈکپ میں وہ کیوی اسکواڈ کا حصہ تھے مگر وہ قابل اعتماد نہ تھے۔ان کی جگہ فن ایلن کھیلتے پائے گئے تھے۔
رمیز راجہ ،برٹش ہائی کمشنر کی عمران خان سے ملاقات ،پنڈی میں سکیورٹی دورہ،کیا ہونے جارہا
نیوزی لینڈ کرکٹ نے حالیہ عرصہ میں دوسرے بڑے کھلاڑی کو سائیڈ لائن کیا ہے۔ان سے قبل پیسر ٹرینٹ بولٹ نکالے گئے تھے۔36 سالہ اوپنر نے 4376 اسکور ون ڈے کرکٹ میں کررکھے ہیں۔ایک روزہ کرکٹ میں 237 رنزکی بہترین انفرادی اننگ انہیں اکلوتا کیوی کرکٹر بناتی ہے۔3531 اسکور ٹی 20 کرکٹ کے ہیں۔47 ٹیسٹ میچز کا تجربہ بھی ہے۔
مارٹن گپٹل کہتے ہیں کہ وہ بدستور فٹ ہیں۔36 سال کی عمر میں بھی کھیلنا چاہتے ہیں لیکن سنٹرل کنٹریکٹ سے اس لئے باہر ہوئے ہیں کہ وہ ضرورت پڑنے پر اپنے ملک کو دستیاب ہونگے۔