ملتان کرکٹ سٹیڈیم سے کرک اگین رپورٹ۔ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 میں آج ملتان انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کا میچ ہے۔سلطانز کیلئے غیر اہم اور زلمی کیلئے نہایت اہم میچ ہوگا۔پشاور زلمی کیخلاف میچ،ملتان میں پچ سے گھاس کا صفایا،مزید اپ ڈیٹ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ
پی ایس ایل پلے آف میں رہنے کیلئے پشاور زلمی کا جیتنا ضروری ہوگا۔کل تک ملتان کی پچ گراسی تھی اور سبز تھی،خیال تھا کہ شاید کچھ تبدیلی ہو لیکن آج میچ کے روز گھاس اڑادی گئی۔یوں اب سفید پچ پر میچ ہوگا۔
ملتان کا موسم گزشتہ 2 روز سے بہتر ہے۔گرمی کی شدت زور توڑ چکی ہے۔بادل اور دھوپ کی کشمکش کل سے جاری ہے۔آج شام کو ہلکی بارش کی پیشگوئی ضرور ہے لیکن امکان کم ہے۔
ملتان میں میچ کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔