دبئی،انٹیگا:کرک اگین رپورٹ
ٹی 20 ورلڈکپ میں میچ فکسنگ،پہلا کیس آگیا،آئی سی سی کی تصدیق،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ٹی 20 ورلڈکپ 2024 میں میچ فکسنگ کی کوشش۔آئی سی سی کی تصدیق۔مجرمانہ عمل ناکام بنادیا اور یہ اس وجہ سے ہوا کہ متعلقہ کھلاڑی نے آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کو بروقت اطلاع کی تھی۔
ٹی 20 ورلڈکپ،پاکستان پہلے ہی مرحلہ سے باہر ہوسکتا،آئرلینڈ سے آخری گروپ میچ محض اتفاق یا
امریکا اور ویسٹ انڈیز میں جاری ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے گروپ میچز مکمل ہوچکے۔ایونٹ سپر 8 کے ساتھ مکمل طور پر ویسٹ انڈیز منتقل ہوچکا ہے۔ایسے میں میچ فکسنگ نیوز نے تھرتھلی مچادی ہے۔
یہ واقعہ گروپ میچ سٹیج کا ہے جب یوگنڈا کے ایک کھلاڑی کو کینیا کے سابق کرکٹر کی جسنب سے بار بار اپروچ کیا گیا اور کوشش کی گئی کہ کھلاڑی سے رابطہ ہو۔ابتدائی رابطہ ہوا۔یوگنڈا پلیئر نے انکار کیا۔ادھر سے بار بار کالز پر یوگنڈا پلیئر نے آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کو آگاہ کردیا۔
آئی سی سی نے فوری ایکشن لیتے ہوئے اس کوشش کو ناکام کیا ہے۔گیانا میں کینیا کے سابق کرکٹر نے مختلف فون نمبرز سے یہ کوشش کی تھی۔اگر یوگنڈا کا پلیئر اطلاع نہ کرتا تو وہ بھی مجرم کہلاتا۔آئی سی سی نے متعلقہ نام نہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوانین واضح اور نئے ہیں۔ہر ملک اپنے معاملہ کی تحقیقات کاپابند ہے۔
گیری کرسٹن کا آدھا سچ،پاکستان ٹیم کی تباہی کا پورا سچ جانیئے،ذرا نہیں مکمل سوچیئے