| | | | | | | | |

ٹی 20 ورلڈکپ،پاکستان پہلے ہی مرحلہ سے باہر ہوسکتا،آئرلینڈ سے آخری گروپ میچ محض اتفاق یا

عمران عثمانی

ٹی 20 ورلڈکپ،پاکستان پہلے ہی مرحلہ سے باہر ہوسکتا،آئرلینڈ سے آخری گروپ میچ محض اتفاق یا۔حقیقت یہ ہے کہ پاکستان کرکٹ جیسے قید ہے،کھلاڑی جیسے قیدی ہیں اور کھیل جیسے کسی کی گرفت مں ہے اور یہی حقیقت ہے،اسکا منطقی انجام آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ 2024 میں 16 جون کو پاکستان کیلئے ہوسکتا ہے جب ابھی ایونٹ پہلے ہی مرحلے میں ہوگا۔

پاکستان آئرلینڈ سے ہارگیا۔ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل خطرے کا الارم بج اٹھا ہے،اب ہمیں یہ دیکھنے کی ضرورت پیش آرہی ہے کہ پاکستان آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ 2024 میں کہاں ہوگا۔اس کے پاس سپر 8 میں جانے کے کتنے امکانات موجود ہونگے۔خاص کر روایتی حریف بھارت سے مقابلہ بھی موجود ہے۔سب سے قبل ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کے اس گروپ کا جائزہ لیتے ہیں جہاں پاکستان موجود ہے۔

پاکستان گروپ اے میں ہے۔

گروپ اے کی ٹیمیں:پاکستان،بھارت،آئرلینڈ،امریکا،کینیڈا

اب پاکستان کا شیڈول دیکھتے ہیں۔

جمعرات 6جون،24 امریکا بمقابلہ پاکستان 8:30 رات ڈیلاس

اتوار 09-جون-24 انڈیا بمقابلہ پاکستان شام 7.30 بجے نیویارک

منگل 11-جون-24 پاکستان بمقابلہ کینیڈا شام 7.30 بجے نیویارک

اتوار 16-جون-24 پاکستان بمقابلہ آئرلینڈ شام 7.30 بجے فلوریڈا

تو یہ ہیں پاکستان کے وہ 4 میچز جو اس نے کھیلنے ہیں۔اس گروپ کی 2 ٹاپ ٹیموں نے سپر 8 میں جانا ہے۔سوال یہ ہے کہ وہ  کون سی 2 ٹیمیں ہونگی،جواب بظاہر بنے گا کہ پاکستان اور بھارت لیکن پاکستان کے حالات دیکھتے ہوئے ایک بات ذہن میں آتی ہے کہ فرض کریں کہ پاکستان بھارت سے ہارجاتا ہے۔اس میچ سے قبل وہ امریکا،اس کے فوری بعد وہ کینیڈا کو ہرادیتا ہے تو اب ایک شکست کے ساتھ اس کا ایک میچ باقی ہوگا اور وہ ہوگا آئرلینڈ کے خلاف۔آئرلینڈ بھی بھارت سے ہار گیا،باقی 2 میچز جیت چکا ہوا تو یہ میچ دونوں کا سیمی فائنل بن جائے گا،آئرلینڈ سے پاکستان کا آخری گروپ میچ کیا محض اتفاق ہے؟اب یہ سوال بھی ذہن میں آنے لگا ہے،آئرلینڈ سے آخری میچ ہی کیوں رکھا گیا۔پاکستان اگر بھارت کو ہرادے لیکن بھارت سارے میچز جیتے اور پاکستان آئرلینڈ سے ہارجائے تو بھی نیٹ رن ریٹ پر بات جائے گی۔

بابر اعظم پر درست فیصلے نہ کرنے کا طنز،شاداب کیلئے ڈانٹ،پہلی شکست پر پینک بٹن

سادہ الفاظ میں  اب سے ٹھیک ایک ماہ اور 3 دن بعد ایک بار پھر پاکستان بمقابلہ آئرلینڈ میچ ہیڈ لائنز میں ہوگا اور پاکستانی ٹیم اور اس کے فینز ایک خوف میں مبتلا ہونگے اور یہ کوئی معمولی بات نہیں ہوگی،اسی آئرلینڈ نے پاکستان کو 2007 ورلڈکپ ففٹی اوورز کے پہلے رائونڈ سے بھی باہر کیا تھا۔

کاکول ٹریننگ،ٹی 20 ورلڈکپ تیاری کا بھانڈا ڈبلن میں پھوٹ گیا،پاکستان آئرلینڈ سے ہارگیا

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *