| | |

بابر اعظم پر درست فیصلے نہ کرنے کا طنز،شاداب کیلئے ڈانٹ،پہلی شکست پر پینک بٹن

ڈبلن،کرک اگین رپورٹ

بابر اعظم پر درست فیصلے نہ کرنے کا طنز،شاداب کیلئے ڈانٹ،پہلی شکست پر پینک بٹن۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کی اپ سیٹ شکست کے ساتھ ہی پاکستانی ڈریسنگ روم میں پینک بٹن دب گیا۔ٹیم منیجر وہاب ریاض کی بابر اعظم کو بائولرز کا درست استعمال نہ کرنے کا طنز کیا گیا ہے۔ساتھ میں  شاداب خان کو بھی کھلم کھلا سننا پڑی ہیں جو صفر پر گئے لیکن اپنے 4 اوورز میں 54 رنزکی مارکھاگئے۔بابر اعظم نے سارا الزام بائولرز پر ڈالاہے۔

کاکول ٹریننگ،ٹی 20 ورلڈکپ تیاری کا بھانڈا ڈبلن میں پھوٹ گیا،پاکستان آئرلینڈ سے ہارگیا

بابر اعظم نے افتخار سے اوور نہیں کروایا۔عام طور پر وہ ایک یا دو اوورز کرتے ہیں۔

پاکستانی ٹیم بکھری سی دکھائی دی،فیلڈ میں ایسے تھی کہ جیسے کوئی دبائو ہو،کئی کیچز بھی ڈراپ کئے لیکن دراصل بائولرز نے اعلیٰ گیند بازی نہیں کی ہے۔یہ وہی منظرنامہ ہے جب پاکستان گزشتہ سال ورلڈکپ سے قبل ایشیا کپ میں بری طرح ایکسپوز ہوا تھا،اس کے بعد بھی یہی حالت تھی۔

آئرلینڈ نےپاکستان کو 5 وکٹ کی اپ سیٹ شکست دی۔تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے خلاف ٹی 20 میچ جیتا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *