| |

میچز فکسنگ اب بھی،معروف کرکٹرپر 5 سالہ پابندی عائد

دبئی،کرک اگین رپورٹ

آئی سی سی نے ویسٹ انڈیز کے بلے باز ڈیون تھامس پر پانچ سال کے لیے تمام کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ تھامس نے سری لنکا کرکٹ، امارات کرکٹ بورڈ  اور کیریبین پریمیئر لیگ کے انسداد بدعنوانی کوڈز کی سات شقوں کی خلاف ورزی قبول کی۔

تھامس کو مئی 2023 میں بدعنوانی کے الزام میں معطل کر دیا گیا تھا جب ان پر سات الزامات لگائے گئے تھے، جن میں میچز کوفکس کرنے میں مدد شامل تھی۔ نااہلی کی مدت 23 مئی 2023 کی ہے، جب  عارضی طور پر معطل کیا گیا تھا۔ تھامس نے  سات الزامات کی خلاف ورزی کو قبول کیاہے۔

پانچ سالہ پابندی کو نااہلی کی مدت قرار دیتے ہوئے آئی سی سی کی ایک ریلیز میں کہا گیا ہے کہنااہلی کی مدت کے آخری 18 ماہ معطل کر دیے جائیں گے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *