کرک اگین ڈاٹ کام
بھارت میں فلڈ لائٹس خراب۔آدھا گھنٹہ میچ رکا رہا
کٹک کے بارابتی کرکٹ اسٹیڈیم میں انگلینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں بھارت میں آندھرا چھاگیا ۔فلڈ لائٹس خراب ہونے سے میچ رکںگیا۔انگلینڈ نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 305 رنز کا ہدف دیا۔ بھارتی اننگ کے دوران اوپنرز روہت شرما اور شبمن گل نے عمدہ کارکردگی دکھائی اور صرف 6.1 اوورز میں 48 رنز بنائے تھے کی ایک تکنیکی خرابی نے میچ کو روک دیا۔ بارابتی اسٹیڈیم کی فلڈ لائٹس میں سے ایک خراب ہوگئی اور بند ہوگئی۔ امپائرز نے توقف کا بٹن دبایا ۔کھلاڑی اس مسئلے کے حل ہونے کا انتظار کر رہے تھے۔ لیکن تاخیر کے بعد بھی مسئلہ حل نہ ہوسکا اور امپائرز کے ساتھ کھلاڑیوں نے واپس پویلین جانے کا فیصلہ کیا۔آدھا گھنٹہ میچ رکا رہا۔
کوہلی کے ساتھ، ورون چکرورتی آئے۔انہوں نے اپنی پہلی ون ڈے کیپ حاصل کی کیونکہ یشسوی جیسوال اس میچ سے باہر ہو گئے۔