کراچی،ملتان:کرک اگین رپورٹ
میچوں سے آگ لگے،وہاب ریاض اور بابر اعظم میں چنگاری کی کوشش،کراچ میں میچ،ملتان میں پریکٹس،۔پاکستان سپرلیگ 2023 میں جہاں میچزجاری ہیں،وہاں ٹائٹل گیت میچوں سے آگ لگے،جونہی میدان سجے کے مترادف میدان اور میان سے باہر چنگاریاں جل اور بجھ رہی ہیں،یہ الگ بات ہے کہ آگ لگانے کی کوشش ہرجانب ہے لیکن پلیئرز ذمہ داری کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ایسی ہی آگ لگانے کی ایک کوشش پشاور زلمی کے سابق کپتان وہاب ریاض نے ناکام بنادی ہے۔
پی ایس ایل 8 نیوز، قلندرز سپراسٹارسےمحروم،شعیب کا بابر کو برینڈ ماننے سے انکار،شاہین پر تنقید
میڈیا کی جانب سے ان سے بابر اعظم کے بطور کپتان آنے،ان کی کپتانی جانے کے تناظر میں گھما پھراکر سوال کیا گیا تھا،کپتان کی تبدیلی سے پرفارمنس میں گڑ بڑ ہوتی ہے؟وہاب ریاض نے جواب دیا کہ حسنین نے اپنی بائولنگ کو بہترکیا ہے لیکن میں ایسا نہیں سوچتا،بال جس کے ہاتھوں میں ہوتی ہے ،وہی بال کررہا ہوتا ہے۔کپتان کوئی بھی ہوم،وہ اعتماد دیتا ہے،10 میچزمیں سب کچھ ہم نے کرنا ہوتا ہے۔بابر اعظم پاکستان کا کپتان ہے،ہماری ٹیم میں آیا ہے،اچھا ہے،ان کے آنے سے بہتری ہوگی،میں اپنی بائولنگ پر زیادہ فوکس کرسکتا ہوں۔
ادھر کراچی میں آج لاہور اور کوئٹہ کا میچ ہے۔ملتان اسٹیڈیم میں کراچی کنگز کی ٹیم پریکٹس کررہی ہے۔