اسلام آباد،کرک اگین رپورٹ
مولانا فضل الرحمان کپتان عمران خان سے مل گئے،وفود ملاقات میں 2 اہم، باتیں طے۔مولانا فضل الرحمان کپتان عمران خان سے مل گئے۔پاکستان تحریک انصاف کے وفد کی اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے وفد سے ملاقات ہوگئی ہے۔یہ ملاقات بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر ہوئی ہے اور اس میں خصوصی پیغام پہچایا گیاہے۔
ملاقات میں طے پاگیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان عمران خان کی الیکشن دھاندلی کے خلاف احتجاجی پالیسی میں شامل ہونگے اور مولانا فضل الرحمان کی جماعت جے یو آئی پی ٹی آئی کے نامزد وزیر اعظم عمر ایوب کو قومی اسمبلی میں ووٹ دے گی۔
یوں پاکستان اور دنیا بھر کیلئے یہ ایک ناقابل یقین نیوز ہے۔اس سے قبل مولانا فضل الرحمان نجی ٹی وی کو کہہ گئے ہیں کہ عمران خان کا تختہ سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ اور سابق آئی ایس آئی چیف فیض حمید کے کہنے پر کیا گیا۔