ملتان،کرک اگین رپورٹ۔ان سے ملیئے،یہ ہیں انگلش کپتان بین سٹوکس 12 ویں کھلاڑی سے بھی آگے۔انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان بین سٹوکس 12 ویں کھلاڑی بنے سارا دن کھلاڑیوں کیلئے پانی لاتے رہے۔بائونڈری لائن پر کھڑے فیلڈرز کیلئے تھنڈے پانی کی بوتلیں،ان کے پیچھے ڈالتے اور خالی بوتلیں اٹھاتے رہے۔انجری کی وجہ سے وہ پہلا ٹیسٹ میچ نہیں کھیل رہے ۔ان کی جگہ اولی پوپ قیادت کررہے ہیں۔
بین سٹوکس بائونڈری لائن کے باہر ایک جانب سے چلنا شروع ہوتے اور پانی کابکس اٹھائے راستے میں اپناکام کرتے گرائونڈ کا چکر بھی مکمل کرتے تھے۔انہوں نے ملتان ٹیسٹ کے پہلے روز کئی بار یہ عمل دہرایا ہے۔ایک موقع پر وہ میڈیا بکس کے سامنے کھڑے تھے،ساتھی سٹاف ممبر اور فیلدر پاس تھے۔ایک موقع پر مایوسی میں انہوں نے آسمان کی جانب سر اٹھایا۔
پاکستان بمقابلہ انگلینڈ،پہلا ٹیسٹ شروع ہوتے ہی 2 قومی کرکٹرز کہاں غائب
انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے کپتان بین سٹوکس پلیئنگ الیون کا حصہ نہ ہونے کے باوجود پانی پلا کر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے رہے۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں مہمان ٹیم کے کپتان بین سٹوکس ہمسٹرنگ انجری کے باعث ریکوری پیریڈ میں ہونے کی وجہ سے ٹیم میں جگہ نہ بنا سکے تھے، انہوں نے گراؤنڈ سے ناطہ نہ توڑا اور واٹر باسکٹ میں باؤنڈری پر موجود فیلڈرز کو پانی پلاتے رہے اور حوصلہ افزائی کی۔ شائقین کرکٹ اور میڈیا باکس میں بیٹھے صحافیوں نے ان کے اس اقدام کو سراہا اور قابل تقلید عمل کہا۔یاد رہے کہ گلوبل وارمنگ کے بڑھتے ہوئے اثرات کی وجہ سے اکتبوبر کے مہینے میں بھی ملتان میں اوسط درجہ حرارت 40 ریکارڈ کیا جارہا ہے اور رئیل فیلنگ 43 درجہ سینٹی گریڈ ہے۔
ملتان کی پچ بائولرز کا قبرستان،کیون پیٹرسن کا تبصرہ،صارفین برس پڑے،ایک اور سنچری
پاکستان نے 3 وکٹ پر 271 رنز بنالئے تھے۔65 ویں اوور کا کھیل جاری تھا۔