میلبرن،کرک اگین رپورٹ
میلبرن ٹیسٹ کے چوتھے روزکے ڈرامے،پیٹ کمنزدھوکے سے آئوٹ،لبوشین زخمی،آسٹریلینز ڈی آر ایس سے ناخوش۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں چوتھے روز بھی ڈرامے،چائے کے وقفہ سے قبل پیٹ کمنز کی بال بابر اعظم کی ٹانگ پر لگی اور جیسے وہ درد سے اچھلے،سب پریشان ہوگئے لیکن سب ٹھیک تھا۔آخری سیشن کے ااغاز سے ہی آسٹریلین نے اپیلوں پر اپیلیں کرکے ببار اور سعود شکیل کی ناک میں دم کردیا۔
بابر اعظم سے پہلی بار آسٹریلینز پریشان،شان مسعوداہم موقع پر آئوٹ،چائے تک میچ دلچسپ
اس سے قبل جب پاکستان کے کپتان شان مسعود نے اسپنر نیتھن لیون کے خلاف ایل بی ڈبلیو کے فیصلے کو کامیابی کے ساتھ پلٹ دیا، ری پلے سے اندازہ ہوا گیند اسٹمپ کے اوپر باؤنس ہوئی۔بال ٹریکنگ آسٹریلیا کو حیران کرنے کے لیے کافی تھی، تاہم، گروپ اس فیصلے سے بظاہر پریشان نظر آیا۔
دوپہر کے سیشن میں مارنس لیبوشگین کو گھٹنے پر چوٹ لگ گئی۔ طبی امداد کی ضرورت پڑی۔ٹیم کے ساتھی ڈیوڈ وارنر نے بتایا کہ وہ ٹھیک ہے، لیکن وہ دود میں ہے۔
ایک اور ڈرامہ ہوا جب کپتان پیٹ کمنز کو متنازعہ حالات میں آؤٹ دیا گیا، ہاٹ سپاٹ پر کچھ بھی ظاہر نہ ہونے کے باوجود کیچ آؤٹ ہوگئے،امپائر مائیکل گف کی طرف سے انگلی اٹھانے کے بعد کمنز نے فوری طور پر ریویو لیا، لیکن سنیکو پر شور آنے کے بعد کمنزکو بھیج دیا گیا۔