ہزاروں وکٹیں اور رنزبنانے والے مینٹور فارغ،زیرو کرکٹ میچ کھیلنے والا پاکستان وائٹ بال کا ہیڈ کوچ مقرر۔پریشان نہ ہوں۔پاکستان ہے،یہاں کچھ بھی ممکن ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ مارک ہیسن کو پاکستان وائٹ بال ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا ہے۔عاقب جاوید سے جان چھوٹی ہے لیکن جس کے ہاتھ میں کرکٹ جان دی ہے،اس کا کوئی انٹرنیشنل میچ نہیں۔کوئی ڈومیسٹک یا اے لیول،بی لیول،کلب لیول کا کوئی میچ نہیں،اس کا زیرو میچ ہے۔لیکن وہ کبھی آئی پی ایل میں کوچ تھا تو کبھی نیوزی لینڈ کا،یہ بھی گزرے عشرے کی بات ہے۔پاکستان نے نیوی لینڈ سے تعلق رکھنے والے مارک ہیسن کو کوچ بنادیا ہے۔وہ 2027 ورلڈکپ تک ہیڈ کوچ ہونگے۔
ابھی یہی نہیں اپنے ہی مقرر کردہ 5 بڑے مینٹورز فارغ کردیئے ہیں،جن کے کریڈٹ پر ہزاروں وکٹیں اور ہزاروں سکور ہونگے۔عاقب جاوید کو بھی اکیٖڈمی میں عہدہ دیا ہے۔
کیا یہ سب کچھ درست ہوا ہے اور کیا سب ٹھیک چل رہا ہے۔