سڈنی،کرک اگین رپورٹ
مائیکل کلارک کے معاہدے ختم ہونے لگے،کمنٹری سے محرومی کا خطرہ،پولیس اور کرکٹ آسٹریلیا کی انکوائری جاری۔جیسا کہ کرک اگین نے 24 گھنٹے قبل رپورٹ کیا تھا کہ سابق آسٹریلین کپتان مائیکل کلارک پر تھپڑوں کی بارش ہوئی ہے اور پورا واقعہ رپورٹ کیا تھا،اب اس کی اگلی کہانی بھی سامنے آئی ہے۔کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے کچھ ہونے والا ہے۔کلارک کا ایک بڑا کمنٹری معاہدہ دائو پر لگنے والا ہے۔نوسا میں گرل فرینڈ جیڈ یاربرو کے ساتھ ان کے تصادم کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سخت ضرب لگی ہے۔
سڈنی مارننگ ہیرالڈ کے مطابق، ایک برانڈ کے ساتھ کلارک کا ممکنہ معاہدہ پہلے ہی ختم کر دیا گیا ہے ۔ اور اس اسکینڈل کے بعد مزید کچھ ہو سکتا ہے۔آسٹریلیا کو 9 فروری سے شروع ہونے والی چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں بھارت کے ساتھ کھیلنا ہے اور توقع کی جارہی تھی کہ کلارک بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیابی سی سی آئی کے کمنٹری پینل کا حصہ بنیں گے جو فاکس اسپورٹس پر سنا جائے گا۔بی سی سی آئی بین الاقوامی کرکٹ کا سب سے بڑا، دولت مند اور طاقتور ادارہ ہے اور کلارک کو ان کے کمنٹری کے کردار سے روکنے کے کسی بھی اقدام سے سابق آسٹریلوی کپتان کو تقریباً 150,000 ڈالر کے علاوہ اخراجات برداشت کرنا پڑیں گے۔
مائیکل کلارک کے معاہدے ختم ،کمنٹری،پولیس کرکٹ آسٹریلیا انکوائری ۔پولیس کے مطابق وہ معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔کرکٹ آسٹریلیا نے بھی انکوائری کا اعلان کردیا ہے۔کلارک پر ان کی گرل فرینڈ بے وفائی کا الزام لگارہی ہے اور کہہ رہی ہے کہ تم مجھے بھارت نہیں لے کرجائوگے۔اس پر پارک کے اندر کلارک پر تھپڑ پڑتے ہیں۔