| | | | | |

مکی آرتھر نے تیسری تقرری بھی کردی،بابر اعظم لاعلم۔ایک ٹیسٹ میں 2 وزرائے اعظم،اہم خبریں

کرک اگین اسپیشل رپورٹ

مکی آرتھر نے تیسری تقرری بھی کردی،بابر اعظم لاعلم۔ایک ٹیسٹ میں 2 وزرائے اعظم،اہم خبریں۔پاکستان کے ممکنہ ہیڈ کوچ اور ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر کیہر خواہش پوری ہونے لگی ہے۔یاسر عرفات کو بائولنگ کوچ سیٹ کرنے کے بعد انہوں نے اپنے اسسٹنٹ کوچ کیلئےگرانٹ برن کو فائنل کرلیا ہے۔وہ پہلے بھی پی سی بی سے منسلک رہے ہیں۔اگلی تقرری بڑی ہے۔بیٹنگ کوچ کیلئے بھیمکی آرتھر مسلسل کام کررہے ہیں ۔ادھر پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے جس کوچنگ اسٹاف کے ساتھ کام کرنا ہے،ان کو سرے سے علم نہیں ہے۔

پاکستان سپرلیگ 8 میں کمنٹری کے لئے ڈینی  موریسن نے کنفرمیشن دے دی ہے۔وہ 13 فروری کو ملتان سے جوائن کریں گے۔فروری سےکرے گی۔پاکستان ویمن ٹیم نیولینڈز کیپ ٹاؤن میں دوپہر کے وقت پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی۔

کل کیپ ٹاؤن میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی کی رونمائی ہوگی۔ایونٹ میں تمام ٹیموں کی کپتان بھی شریک ہوں گی۔پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم اپنے افتتاحی میچ سے پہلے دو پریکٹس میچز کھیلے گی۔پہلا پریکٹس میچ بنگلہ دیش کے خلاف چھ فروری کو کھیلا جائے گا۔جبکہ دوسرے پریکٹس میچ میں پاکستان اور میزبان ٹیم ساوتھ افریقہ آٹھ فروری کو مدمقابل ہوں گی۔

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں گروپ بی میں شامل ہے۔پاکستان کے ساتھ گروپ بی میں انگلینڈ، بھارت، وسیٹ انڈیز اور آئرلینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔پاکستان ٹیم بسمہ معروف کی زیر قیادت اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف بارہ فروری کو کیپ ٹاؤن میں کھیلے گی۔

ادھر بھارت نے احمد آباد ٹیسٹ میں 2 وزرا اعظم کو یکجا کرنے کا منصوبہ بنالیا ہے۔بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی اور آسٹریلیا کے وزیر اعظم ایک ساتھ بیٹھ کر احمد آباد میں ایک دن میچ دیکھیں گے۔آسٹریلیا کی ٹیم بھارت پہنچ چکی ہے۔پہلا ٹیسٹ 9 فروری سے شروع ہوگا۔

انگلینڈ کے کپتان جوس بٹلر نے اپنے قومی کھلاڑیوں کے دورہ بنگلہ دیش کو چھوڑ کرپاکستان سپرلیگ جوائن کرنے کے اعلان پر مایوسی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ کرکٹ شیڈول سمیت متعدد چیزوں پر توجہ کی ضرورت ہے۔

شاہین آفریدی آج دلہا بن کر اپنی دلہنیا لے آئیں گے۔شاہد آفریدی کا بیٹی کے ساتھ ان کی نسبت پہلے ہی طے پاگئی تھی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *