لاہور،کرک اگین رپورٹ
مڈل آرڈر پر شاداب خان سوال گول کرگئے،معین علی کو سب علم،پاکستان کی تعریف۔پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف لاہور میں سنسنی خیز فتح کے بعد نائب کپتان شاداب خان اور انگلش کپتان معین علی نے پاکستانی میڈیا کا سامنا کیا ہے۔
شاداب خان نے کہا ہے کہ جو کمبی نیشن ہے،وہ تبدیل کرنے کی کوشش کررہے ہیں،ہم واقعی سیریز جیتنا چاہتے ہیں لیکن ہمارا بنیادی مقصد ورلڈکپ کا کمبی نیشن سیٹ کرنا ہے۔بیٹنگ آرڈر کے مسائل ہوسکتے ہیں۔ہماری بات چلتی رہتی ہے لیکن یہی کمبی نیشن ہے جو آگے چلے گا۔
شاداب خان بال کی بجائے پائوں سے رن آئوٹ کربیٹھے،چانس ضائع
شاداب خان کہتے ہیں کہ پاکستانی ٹیم نے میچ میں واپسی کی۔اسکور کم تھا لیکن ہم جانتے تھے کہ میچ جیت سکتے ہیں۔
ادھر محمد رضوان نے اپنی انجری کے بارے میں بتایا ہے کہ میں ٹھیک ہوں،سوجن ہے لیکن امید ہےکہ اگلے میچ تک فٹ ہوجائوں گا۔
معین علی کہتے ہیں کہ وکٹ تھوڑی مشکل تھی،ہم جیت سکتے تھے،ہم نے اس شکست سے سیکھا ہے،اگلے میچز میں ہم جیتیں گے۔
معین علی نےمزید کہا ہے کہ ہم بہت کرکٹ کھیلتے ہیں،ہم نے بابر وغیرہ کو شاٹ پچ کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں بنایا تھا،سب اچھاکھیلتے ہیں۔کرکٹ تیز ہوگئی ہے۔
جوس بٹلر ہمارا بڑا کھلاڑی ہے،مجھے نہیں علم کہ وہ کھیلتے ہیں یا نہیں،ہم کل دیکھیں گے۔ہم کوئی رسک نہیں لیں گے۔ورلڈ ٹی 20 کپ کےلئے اسے سنبھال رہے ہیں۔
پاکستان کی پھر سنسنی خیز فتح،انگلینڈ معمولی ہدف کے باوجود ہارگیا،معین علی کی ففٹی رائیگاں
معین علی کہتے ہیں کہ ہمارے اوپر کوئی دبائو نہیں تھا،پاکستانی ٹیم بہترین ٹیم ہے۔میں جانتا ہوں کہ اسے تنقید کا سامنا رہتا ہے لیکن وہ بہترین ٹیم ہے۔