| | | | |

شاداب خان بال کی بجائے پائوں سے رن آئوٹ کربیٹھے،چانس ضائع

لاہور،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کے سٹار آل رائونڈر شاداب خان نے تیزی میں انگلش بیٹر کو بال کی بجائے ٹانگ سے رن آئوٹ کی کوشش میں موقع گنوادیا،اس طرح انگلینڈ جو چھٹی وکٹ گرنے پر دبائو میں آسکتا تھا،اس گرفت سے محفوظ ہوگی۔

ڈیوڈ میلان نے محمد رضوان کو گیند ماردی،وکٹ کیپر میچ سے باہر

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں انگلش اننگ کا 13 واں اوور تھا ،جب مہمان ٹیم 145 رنزکے جواب میں مشکل میں تھی کہ شاداب خان کی بال پر  انگلش کپتان معین علی اور ساتھی  بیٹر سام کررن کے  لئے دوڑے،فیلڈر نے شاداب کی جانب اس وقت تھرو پھینکا،جب دونوں بیٹرز نے ابھی ایک دوسرے کو کراس بھی نہیں کیا تھا۔شاداب خان نے بال پکڑنے کے چکر میں رن آئوٹ پائوں سے کردیا،بیلز نیچے گریں،اسی پر ہی بس نہیں ہوا۔شاداب نے تسلی کے لئے دوسری بار بھی اپنے پائوں سٹمپ کو ماردیئے۔دونوں بیلز کب کی گرچکی تھیں،بیتر کریز پر پہنچنے سے ابھی کئی فٹ دور تھا۔شاداب بال پکڑنے اور وکٹ کو لگانے میں ناکام جارہے تھے۔نتیجہ میں یقینی رن آئوٹ ضائع گیا۔

انگلش ٹیم پاکستان کے خلاف مشکل میں تھی،آخری اطلاعات تک اس کے 6 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تھے۔15 اوورز میں انگلینڈ نے 86سکور کیا تھا ۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *