برمنگھم،کرک اگین رپورٹ
معین علی نے انگلینڈ کا بڑا ایوارڈ وصول کرلیا،ٹیسٹ کیلئے بھی تیار۔معین علی نے کرکٹ کے لیے خدمات کے صلہ میں ونڈسر کیسل سے اپنا او بی ای ایوارڈ وصول کیا ہے۔آفیسر آف دی آرڈر آف دی برٹش ایمپائر (او بی ای) ان لوگوں کو دیا جاتا ہے جنہوں نے اپنے کام کے سلسلے میں بہت اچھا اثر ڈالا ہو۔
انگلینڈ کے اسٹار آل رائونڈر معین علی نے ملکی ایوارڈ وصول کیا ہے۔اب 2 برس بعد ٹیسٹ میچ کھیلنے والے ہیں۔معین علی نے بدھ کو اس ایوارڈکیلئے ایشز کے پہلے ٹیسٹ کے لئے جاری ٹریننگ چھوڑدی۔انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کل 16 جون سے ایج باسٹن میں شروع ہوگا۔
معین علی کو پہلےٹیسٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے،وہ انگلینڈ کے لئے نمبر 8 پر بیٹنگ کریں گے۔معین اپنی اہلیہ فیروزہ اور والدین منیر اور مقصود کے ساتھ ایک تقریب میں شرکت کے لیے ونڈسر روانہ ہوئے تھے۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 3 کا3 دن بعد آغاز،پاکستان کے فائنل کے امکانات
پاکستانی نژاد35 سالہ کرکٹرنے بدھ کے روز لندن کی گرمی میں اپنے تمغے کے ساتھ پوز کیا جب اس نے اپنے چہرے پر چمکتی ہوئی مسکراہٹ چھوڑی، میرون تھری پیس سوٹ اور لائٹر ٹائی میں سوٹ اور بوٹ لگائے معین نے بتایا کہ نئی خریداری کرنی پڑی،گرمی سے لگتا ہے کہ یہ سوٹ ابل پڑے گا۔