| | | | | |

عادل رشید اور معین علی سکیورٹی سے خوش،پاکستانی کھلاڑی ناراض،نئی کہانی

 

کراچی،کرک اگین رپورٹ

عادل رشید اوع معین علی سکیورٹی سے خوش،پاکستانی کھلاڑی ناراض،نئی کہانی۔انگلینڈ کے کھلاڑیوں عادل رشید اور نائب کپتان معین علی نے کہا ہے کہ پاکستان سے ہمارا ایک رشتہ بھی ہے،اس ملک میں آکر کھیلنا بڑے اعزاز کی بات ہے۔یہاں خوش ہیں۔کوئی مسئلہ نہیں ہے،زبردست سکیورٹی ہے۔ہم مطمئن ہیں ،خوش ہیں اور پاکستانی عوام کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

کرکٹ کی بڑی خبر، لارڈزپھر ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل سے محروم،اوول میزبان

ایک جانب یہ حالت ہے کہ انگلش پلیئرز پاکستانی سکیورٹی کی تعریف کررہے ہیں۔دوسری جانب حالت یہ ہے کہ  پاکستانی کھلاڑی اس سکیورٹی سے تنگ آگئے ہیں۔پاکستان کے ایک نجی چینل کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ صدارتی سطح کی سکیورٹی سے کھلاڑیوں کو قید محسوس ہوتی ہے۔کھلاڑی مرضی سے کہیں آ،جانہیں سکتے۔کھانا منگوا نہیں سکتے۔اس سے پلیئرز تنگ ہیں ۔کھلاڑیوں نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں نے اتوار کو بھی پریکٹس کی ہے۔کھلاڑیوں نے انٹرویو سیشنز بھی کئے ہیں اور ایک بار پھر کھلی گپ شپ کی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *